Sunday, December 8, 2019

فریژین گائے

ایک فریژین گاۓ کے لیے بیٹھنے کے لیے 4 فٹ چھوڑ 6.5 لمبا اور 4.5 اونچا کعوبکل کا جگہ درکار ہوتا ہے جو فرش سے 6 انچ اونچا ہو. اس طرح کعوبکل سے کھرلی تک جگہ 13.5 فٹ ہونا چاہیے. یعنی چھت والا  جگہ ٹوٹل 4 ضرب 20 فٹ ہو اگر 2 جانور کو آمنے سامنے رکھنا ہوتو کل 40 فٹ چوڑا جگہ جب چارہ ڈالنے کے مزید 10 تا 12 فٹ جگہ ہو. اس طرح چھت کی اونچائی سائیڈ سے گرم علاقوں میں 15 فٹ جبکہ سرد علاقوں میں 12 فٹ اور گرم علاقہ میں درمیان میں 18 فٹ سرد علاقہ میں 15 فٹ جبکہ بلکل پیچ یا سنٹر میں گرم علاقے میں  20 فٹ اور سرد جگہ کے لیے 16 فٹ اونچا ہو. کھرلی یا جہاں چارہ ڈالا جاۓ فرش سے 7 انچ اونچا ہو گاۓ اونچی چگہ پر کھانا پسند کرتی ہے . کھرلی کا جگہ جہاں سے شروع ہو اس میں 2.5 ڈائیا کا پائپ 7 انچ اندر کی طرف سے نکال کر 4.5 فٹ پر اونچا فیٹ کیا جاۓ تاکہ جانور چارہ کھاتے ہوۓ باہر نہ نکلے اور آرام سے چارہ کھا سکے اگر بچڑے رکھنا مقصود ہو تو فرش سے 3 فٹ میں دوسرا چھوٹے ڈائیا کا پائپ وائیڈ کردے. 100 جانوروں کے لیے چھت والا جگہ 200 فٹ لمبا (50 جانور طرف 50 جانور دوسرے طرف) ضرب 52 فٹ چوڑا درکار ہوتی ہے.  جس کو 4 برابر حصوں میں تقسم کرکے جمع + شکل میں 4 دروازے بنانا ہے. اس وجہ سے 200 فٹ لمبائی کے ساتھ 8 فٹ کا باہر جانے کا راستہ بھی بنانا ہے یعنی ٹوٹل لمبائی 208 فٹ ہوجاۓگی. جانوروں باہر کھلا چھوڑنے کے لیے شیڈ کے باہر سائیڈ والے جگہ میں دونوں اطراف سے 200 فٹ ضرب 30 فٹ کھولا جگہ چھوڑا جاتا ہے اور اس میں خاکہ ڈال کر جانور کو صبح شام 2، 2 گھنٹوں چھوڑا جاتا ہے جبکہ اس دوران اندر شیڈ کی صفائی اور جانوروں کو خوراک ڈالا جاتا ہے.
اندر چھت والا میں پکی فرش ڈالا کر اس وقت سریا سے چاروں اطراف سے 6، 6 انچ کے گہرے لکیرے بناو تاکہ جانور فرش پر سیلپ ہوکر نہ گرے. شیڈ کے چاروں کونے پر پانی کا 2.5 فٹ اونچا اور 3 فٹ چوڑا جبکہ 9 فٹ لمبا حوض بناو جس کے اندر ماربل یا سنگ مرمر لگانا ضروراندر چھت والا میں پکی فرش ڈالا کر اس وقت سریا سے چاروں اطراف سے 6، 6 انچ کے گہرے لکیرے بناو تاکہ جانور فرش پر سیلپ ہوکر نہ گرے. شیڈ کے چاروں کونے پر پانی کا 2.5 فٹ اونچا اور 3 فٹ چوڑا جبکہ 9 فٹ لمبا حوض بناو جس کے اندر ماربل یا سنگ مرمر لگانا ضروری ہے.
اگر شیڈ کے باہر سائیڈ والوں جگہ پر عام کریانہ کے دکانوں کے نصف برابر شاٹر لگاۓ جاۓ ( چھت سے 4 فٹ نیچے زمیں سے 3 فٹ اونچا اور دو شاٹر کی درمیان 5 فٹ فاصلہ ہو) تو شدید سردی اور بارشیوں میں جانوروں کو بچایا جاسکتا ہے.

پٹھان کا بیلنس

‏ایک  پھٹان نے ایک ہزار کا بیلنس غلطی سے ایک نامعلوم پنجابی کے نمبر پر بھیج دیا ،احساس ہونے پر واپس منگوانے کی ہر کوشش جب ناکام ہوگئی تو پھٹان صاحب نے اُسی نمبر پر ایک میسج بھیجا۔
آپ کو تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت پر مبارکباد دی جاتی ھے۔
‏آپ نے ایک ہزار کا بیلنس قبول کرکے اپنی ممبر شپ کی توثیق کر دی ھے اور آپ کیلئے یہ خبر یقینی طور پر خوشی کا باعث ہوگی کہ آپ کا انتخاب تنظیم کے فدائی وِنگ میں ھو گیا ھے۔
آپ کو ٹریننگ کیلئے جلد ہی آپ کے گھر سے اُٹھا لیا جائے گا۔
‏تھوڑی دیر بعد ہی پھٹان کو دو ہزار کا بیلنس اس میسج کے ساتھ وصول ہوا کہ
بھائی جان، موبائل چارجر میں لگا ہونے کی وجہ سے کال وصول نہیں کر سکا تھا ،
بہرحال دو ہزار کا بیلنس وصول کریں نیز مجھے معاف کردیں
میری نہ صرف نظر کمزور ھے بلکہ ایک ٹانگ پولیو کی وجہ سے ناکارہ اور ایک ہاتھ پر فالج بھی ھے

گیس کی بو پھیلی ہوئی محسوس کی

ایک جوڑا ریسٹورنٹ سے نِصف شب گھر پُہنچا تو گیس کی بُو پھیلی ھوئی محسوس کی ، میاں باورچی خانے میں گیا جہاں زیادہ بُو کا احساس ھوا ، لاشعوری طور پر اُس کا ھاتھ لائٹ کے بٹن پر گیا جِسے دباتے ھی ایک زوردار دھماکہ ھو گیا ، وہ شخص موقع پر ھی جاں بحق ھو گیا جبکہ اسپتال میں زیرِ علاج اُسکی بیوی کی حالت اِنتہائی تشویشناک بتائی جاتی ھے ، گھریلو فرنیچر اور دیگر اشیاء دو سو میٹر تک بکھری پڑی تھیں جو یہ بتا رھی تھیں کہ دھماکہ کسی بم جیسا طاقتور تھااِس المناک حادثے سے ھمیں یہ سبق مِلتا ھے کہ جب گیس کی بُو کا احساس ھو فورا لیکن آرام سے کھڑکیاں دروازے کھول دیں ، ماچس کی تِیلی یا لائٹر مطلق نہ جلائیں اور نہ ایگزاسٹ فین چلائیں ، ریفریجریٹر کا دروازہ بھی تب تک ھرگز نہ کھولیں جب تک گیس کی بُو غائب نہ ھو جائےاز راہِ کرم اِن ھدایات کو صرف اپنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ دوسروں کو بھی آگاہ کریں ، اللہ تعالیٰ آپکو اِسکا اجر عطاء کرے گا ، اِن شاءاللہ.
صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ اوروں کو بھی شریک کریں, یہ صدقہ جاریہ ہوگا۔

جانوروں کے پالنے کا اصول

5 اصول ہیں اگر آپ ان پے  عمل کر لیں اور جانور کو یہ حقوق دے دیں تو میں آپ سے چیلنج کرتا ہوں کے کے آپ کو ڈیری کے کاروبار میں کبھی نقصان نہیں ہو گا

 میں سفائر ڈیری پے جب تھا تو اس فارم کے 2 حصے تھے فارم 1 اور فارم 2  لگ بھگ 5000 ہزار جانورتھے ۔
میری زمہ داری  فارم 2 پے تھی فارم 2 پے سارے ہائی ملکنگ جانور تھے جو کے 50 لیٹر سے اپر تک جاتے تھے میرے ذمے میں جو کام تھے ان میں نیچے دیے  گے 5 اصول ان پے عمل کروانا تھے اگر دودھ کی کمی ہوتی تو میں جواب دہ تھا ساڑو اور لنگڑا پن کا میں جواب دہ تھا TMR میں اگر خرابی ہوتی تو مجھ سے پوچھا جاتا کے یہ کیوں آپ نے  ڈلوایا میں صرف علاج نہیں کرتا تھا باقی ہر چیز کو دیکھنا میری ذمہ داری تھی  اس لیے میں سارا دن جانوروں کے اندر گھومتا رہتا ایک ایک چیز کو دیکھتا ہر چھوٹی چیز پے بھی غور کرتا ڈیلی گوبر کو ہاتھ سے چیک کرتا۔ گوبر سے  آپ اپنے فارم  نیوٹریشن   کو کراس چیک  کر سکتے ہیں ۔بتانے کا مقصد یہ ہے کے جو باتیں آپ سے شیر کرنے جا رہا ہوں یہ میرا ذاتی  تجربہ ہے

پہلا اصول
1 .Freedom from Hunger and Thirst
جانور کا سب سے پہلا حق کھلا پانی اور 24 گھنٹے خوراک کا سامنے ہونا ہے ہم 5 دفع خوراک ڈالتے تھے رات کو ایک بجے بھی اگر خوراک ختم ہو گئی ہو تو ہم اسی وقت ڈالتے تھے اور میں رات کو بھی چکر مارتا تھا بہت سے جانور رات کو بھی کھا رہے ہوتے تھے کوئی وقت ایسا نہیں دیکھا کے  فیڈ ٹیبل مکمل خالی ہو ۔ کچھ جانور رات کو زیادہ کھاتیں ہیں اور اگر رات کو سارے جانور لیٹے ہوں اور کچھ کھا رہے ہوں تو یہ بھی ممکن ہے کے وہ  جانور کمزور ہے بیمار ہے وہ  اس وقت کا انتظار کرتے ہیں  جب ان کو پتہ ہو کے اب کوئی جانور مارے گا نہیں کوئی جگہہ سے ہٹاے گا نہیں۔ 3-4 سوے والے جانور پہلے سوے والی گاۓ کو ساتھ کھانے نہیں دیتی تھی اسی لیے ہمیشہ پہلا سوے والے جانوروں کا الگ گروپ بنانا چاہیے۔ میں اکثر سافٹ ویئر پے جب دیکھتا کے آج کس جانور نے دودھ کم دیا ہے اکثر ایسا ہوتا ایک دن پہلے جانور نے 50 لیٹر دودھ دیا اگلے دن اس نے 20 لیٹر جب جانور کو  دیکھا تو کوئی مسلہ نہیں بیمار بھی نہیں ہے وجہہ یہ کے غلطی سے چوای کرنے کے وو جانور اپنے گروپ کی بجاۓ کسی اور بڑی گاۓ والے گروپ میں چلی گئی اور وہاں اس کو کھانے نہیں دیا گیا جب اس کو واپس اپنے گروپ میں چھوڑا تو اس کا دودھ ٹھیک ہو گیا وجہہ یہی ہے کے جب کوئی بچا بڑے لوگوں کی محفل میں بیٹھ جاۓ تو وہ ڈر کے مارے سہمہ رہتا ہے اس لیے یہ ضروری ہے کے خوراک اور پانی کا ہر وقت موجود ہونا جانور کے لیے بہت ضروری ہے اس کا جب دل کرے وہ  کھا لے اور پی لے
پانی کی چھوٹی سی مثال دیتا ہوں سفائر ڈیری پے اگر 2 دن پانی کی کھرلی صاف نا ہو تو تیسرے دن ساڑو کےکیسز آنا شروع  ہو جاتے تھے تھے

دوسرا اصول

 2 .Freedom from Discomfort
جانور کو آرام دہ ماحول دینا
اگر آپ چاھتے ہیں کے آپ کا جانور دودھ ٹھیک دے بیمار نا ہو تو اس اصول پے خاص خیال رکھیں۔ جانور اگر 8 گھنٹے آرام نہیں کرتا  سکون سے جگالی نہیں کرتا تو اس کا سیدھا اثر آپ کو دودھ کی کمی سارو اور دیگر بیماریوں کی صورت میں ملے گا
آرام دہ ماحول میں سب سے پہلی چیز شیڈ کا درجہ حرارّت ہے شیڈ بند نا ہو ہوا کا گزر اچھی طرح ہو ۔15-30 ڈگری تک اندرونی درجہ حرات رہے تو جانوروں کو کوئی مسلہ نہیں ۔اگر گرمی ہے تو آپ کے جانور کھڑے رهتے ہیں سکوں سے بیٹھے گے نہیں جگالی نہیں کرتے میدہ خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے لنگڑا پن کے کیسز انے شروع ہو جاتے ہیں سارو کے چانس بڑھ جاتے ہیں جانور کم وقت لیٹتا ہے دوپہر 2-3 بجی تک ہماری ریسٹ ہوتی تھی ریسٹ کٹ بعد جیسے he شیڈوں کے اندر جاتے تھے تو سارے جانور فیڈ ٹیبل پے آ کے کھڑے ہوتے تھے دور سے لگ رہا ہوتا تھا کے 600 کا 600 جانور کھا رہا ہے لیکن نزدیق آ کے پتہ لگتا کے وہ سرف کھڑے ہیں کیو کے فیڈ ٹیبل والی جگہہ ٹھنڈی ہوتی تھی اس جگہہ کی نسبت جہاں وہ آرام کرتے تھے جن کو ہم cubicles کہتے ہیں
 بیڈنگ والی جگہہ جہاں پے جانور جا کے آرام کرتے ہیں یا بیٹھتے ہیں اس جگہہ کا آرام دہ ہونا بہت ضروری ہم ہر ہفتے ریت ڈالتے تھے ایک ایک فٹ بیٹھنے والی جگہہ پر یقین جانیے جس دن ہم نئی ریت ڈالتے تھے اگلے دن  آدھا سے ایک کلو فی جانور دودھ بڑھا جاتا تھا اگلے کچھ دن سارو بہت کم ہو جاتا تھا وجہہ یہی کے جانور ریت کو پسند کرتا ہے دنیا میں سب سے اچھی بڈنگ ریت ہے میں نے جتنے بھی فارم وزٹ کے ایک ایک فٹ کے گڑھے بنے ہوتے ہیں  اندر گوبر پیشاب کی وجہہ سے کیتچر بنا ہوتا ہے جانوروں کے گھٹنے سوجے ہووے ہوتے ہیں اس جانور نے کیا دودھ دینا ہے جس کو آرام کے لیے نیچے سخت جگہہ ملے۔ یہ میرا تجربہ ہے جانور نرم اور صاف جگہہ کو پسند کرتا ہے اور خوشی سے مستیاں بھی کرتا ہے ۔  اس لیے میرے بھائیوں آرام دہ جگہہ اور ماحول ضروری ہے اس کو چیک کرنا ہو تو دیکھیں کے آپ نے تازہ خوراک ڈالی گھنٹے بعد جانوروں ko دیکھیں کیا لیٹ کے جگالی کر رہے ہیں اس کا مطلب ہے کے جانور سکوں میں ہیں اگر آدھے لیٹے ادھے کھڑے ہیں مطلب آپ کی جگہہ صاف نہیں آرام دہ نہیں اگرسارے کھڑے ہیں تو پھرکوئی سیریس مسلہ ہے اس کو حل کریں فورن
کارپوریٹ میگا ڈیری فارم میں اپس میں بڑا مقابلہ چلتا رہتا ہے دودھ کی ایوریج کا اور دودھ اس وقت جانور دیتا ہے جب وہ  زیادہ کھاے سب زیدہ ہمارا فوکس ہوتا تھا کے کسی طریقے سے جانور کو کھلاتے رہیں یا جانورکھاتا رہے اسی مقابلے میں ایک دفع میرے فارم مینیجر حسام منیر جو کے مصری تھے پاکستان میں  سے کامیاب فارم مینیجر ہیں  انہوں مجھے کہا کے جب بھی خوراک کی گاڑی اے شیڈ میں آپ نے سب جانوروں کو اٹھا دینا ہے تا کے وہ فیڈ ٹیبل پے آ کے خوراک کھائیں میں نے کہا سر یہ چیز جانوروں کو ڈسٹرب کرے گئی اور دودھ کم ہو گا انہوں نے کہا نہیں تم نے لیبر سے کروانا ہے میں نے کہاٹھیک ہے اب 1200 گاۓ کھڑی تھی 2 شیڈ میں جب سارا دن یہی کام لیبر ٹھڈے مار مار کے اٹھاتی رہی ایک جانور جو سکوں سے جگالی کر رہا ہو وہ کیسے اٹھے گا نتیجہ یہ نکلا کے اگلے دن دودھ زیادہ ہونےکی بجاے کم ہو گیا وجہہ یہ تھی
ایک جانورجو آرام سے لیٹا ہو جگالی کر رہا ہو اس کو کبھی تنگ نا کریں نا اٹھیں جانور آپ کے ٹھڈے سے اٹھ تو جاۓگا لیکن پھر تھوڑی دیر کے بعد وہ بیٹھ جاۓ گا نقصان ye ہوا کے اس اٹھنے اور بیٹھنے میں جانور کی  طاقت  ضایع ہوئی جانورڈسٹرب ہوا اور دودھ کم ہو گیا اس لیے تیل تمباکو جو کچھ بھی دینا ہو اس وقت کبھی بھی نا دیں جب جانور آرام کر رہے ہوں جگالی کر رہےہوں

تیسرا اصول

 Freedom from Pain, Injury or Disease
درد بیماری چوٹ سے آزادی
درد ایسی چیز hay جس کو ہوتا ہے وہی بتا سکتا ہے ہم بول کے بتا دیں گے جانور بیچارہ دودھ کی کمی کی صورت میں بتا دے گا روزانہ میں کم دودھ والی گاۓ کے nنمبر نکل کر لاتا تھا اور 70% لنگڑے پن والی ہوتی تھی جو درد ki وجہہ سے نا کھاتی تھی نا پیتی  تھی اور دودھ 50 لیٹر سے 10 لیٹر تک آجاتا تھا انکا باقی 30 فیصد بخار ساڑو والی ہوتی تھی ۔ اس لیے جانور کو بیماری سے بچانا ضروری ہے اکثر رسی اور لوہے کی چیزیں زخم کر دیتی ہیں جو نظر نہیں آتا لیکن دودھ کم کر جاتے ہیں آہستہ آہستہ ۔

چوتھا اصول

4. Freedom to Express Normal Behavior
آزادی جذبات

یہ اصول بھی بہت اہم ہے اس کا مطلب ہے جانوروں کو رہنے کے لیے کھلی جگہہ دیں رش نا بنائیں پنڈی  میں ایک شخص کا فارم تھا کہنہ کھنہ پل والی بارہ کالونی میں یہاں پر لوگوں نے گھروں کے اندر کمروں میں جانور بندھے ہوۓ ہوتے ہیں ۔اس بندے نے فارم کو کھنہ پل سے سنگجانی ایریا میں متقل کر دیا میں اس کےجانوروں کے دودھ کا ریکارڈ چیک کر رہا تھا کاپی میں  دودھ تھا کسی کا 8 لٹر کسی کا 10 لیٹر اچانک سے دودھ 14 کلو 15 کلو پے چلا گیا مینے نے پوچھا بھائی جان پہلے 15 دن دودھ کم تھا اچانک دودھ اتنا کیسے بڑھ گیا اس نے کہا پہلے 15 دن کھنہ پل میں جانور رکھے جہاں جگہہ کم اور جانور زیادہ تھے جانور اکثر بیمار رهتے تھے (اگر شیڈ میں جانور زیادہ ہوں گے تو امونیا گیس بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے جو جانور کو بیمار کرتی ہے ) جب سے میں نے اس جگہہ شفٹ کیے  جانور دودھ بڑھا گے وجہہ یہ  تھی
پہلی جگہہ پر جانور بندھے تھے نئی جگہہ پر جانوروں کو کھلا چھوڑ دیا گیا
پانی کھلا تھا شیڈ ہوا دار اور کافی بڑا تھا جانور بڑی آزادی کےساتھ گھوم پھر رہے تھے

خوراک کو تبدیل نہیں کیا صرف ماحول کو تبدیل کیا اور اتنا فرق آگیا

پانچواں اصول

 Freedom from Fear and Distress
ڈر اور خوف سے آزادی
ہمارے فارم پے لیبر  کو سختی سے منع  کیا گیا تھا کے جانور کو مارنا نہیں خاص کر کے چوئی کے وقت لے کے جاتے ہوۓ کیوں کے چوائ کے وقت ذرا سا خوف بھی جانور کے oxytocin  ہارمون کے اخراج کو روک دیتا ہے یا کم کر دیتا ہے جس سےجانور دودھ کم کر دیتا تھا فورن اور سارو کا مسلہ بھی آسکتا ہے بعد میں
آپ یقین نہیں کریں گے گے بجلی کی کرک اور بادلوں کے گرجنے کی آواز  سے ہمارے جانور اگلی چوئی میں دودھ کم کر دیتے تھے۔ ہمارے فارم پر کچھ ارسا ویلڈنگ اور گرینڈنگ کا کام ہوتا رہا اب جس شیڈ میں  کام ہوتا رہا وہاں اتنا شور رہتا تھا جس کی وجہہ سے اتنے دن جانور پوری تارہ دودھ پے نہیں اے
اس لیے شور اور مار پیٹ سے جانوروں کو بچا کے رکھیں شیڈ ایسی جگہہ بناے جہاں آس پاس کوئی فیکٹری ورکشاپ نا ہو
اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں جانور بہت زیادہ آرام دہ ماحول میں ہیں جس کی وجھہ سے سارے جانور بیٹھ کر جگالی کر رہیں ہیں ہر چیز پرفیکٹ ہے

میرے بھائیوں یہ وہ باتیں ہیں جن کے پیچھے سالوں  محنت اور لگن شامل ہے میرا مقصد اس ڈیری فارمنگ کو بلندی پر لے جانا اور میری خوائش ہے کے وہ  دن آیئں جب لوگ ڈیری  کے کاروبار میں فخرمحسوس کریں اگر آپ میرا ساتھ دیں تو ہم سب مل کے اس کو اگے لے کے چلتےہیں

میں اس تحریر کے ذریعے 3 بندوں کا  خاص طور پر شکر گزآر ہوں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا جنہوں نے مجھے انگلی پکڑ کر سکھایا میرے استاد محترم پروفیسر سید حسن رضا بخاری صاھب   ڈاکٹر  اسد گل صاھب  نیوٹریشن مینیجر سفائر ڈیری اور ڈاکٹر نعمان راجہ سینئر ویٹرنری ڈاکٹر سفائر ڈیری

Thursday, December 5, 2019

Murghio Ke breeding

اسلام وعلیکم دوستوں 
بریڈنگ کے حوالے سے رہنمائی 
 کچھ لوگ پریشان ہیں کہ جب وہ مرغی بٹھاتے ہیں تو ٣ یا ٤ بچے نکلتے ہیں باقی سارے انڈے خراب ہو جاتے ہیں ان کیلئے رہنمائی 
١:- سب سے پہلے اس چیز کا خیال رکھا جایے کو جو جوڑا لگانا ہے اس نر اور مادی کا دم کا کوئی پر ٹوٹا ہوا نہ ہو کیوں کہ اگر مادی کا پر ٹوٹا ہو گا تو وہ نر کو تکلیف دے گا اور زخم کر سکتا اور اگر نر کا ہوا تو وہ مادی کو اور اس وجہ سے مرغا صحیح طریقے سے کراس نہیں کر سکے گا اور انڈے خالی رہیں گے اس لیے جوڑا لگاتے وقت وہ ٹوٹے ہے پر نکل دیں
٢:- کچھ لوگ جس جگہ مادی انڈے دیتی ہے وہاں سے اٹھاتے نہیں کہ جب سارے انڈے دے گی تو اسی جگہ خود ہی انڈوں پر بیٹھ جایے گی لیکن یہ طریقہ بھی غلط ہے کیوں کہ جب مادی انڈا دینے کیلئے بیٹھتی ہے تو پہلے پڑے انڈوں کو بھی ہیٹ ملتی ہے اور جب اٹھتی ہے تو ان انڈوں کو ہوا لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے انڈے کی چھلکے کے اندر والا باریک پردہ خشک ہو جاتا ہے اور انڈے میں بچہ نہیں بنتا 
٣:- کچھ مادیوں کی دم میں گنڈہ جوڑ پر کیل ہوتا ہے اگر اس میں چربی بن جایے تو کراس کے دوران مرغی اپنی دم اٹھاتی نہیں اور مرغے کا پانی زمین پر گر جاتا ہے اور انڈے فرٹایل نہیں ہوتے اس لیے اس کیل کو کاٹ کر اچھی طرح نچوڑ کے چربی نکال دیں اور صاف کر کے ہلدی اور سرسوں کا تیل مکس کر کے صبح شام لگائیں انشااللہ زخم ٹھیک ہو جایے گا پھر پورا کراس ہو گا 
٤:- کچھ لوگ مرغی کو انڈوں پر بیٹھا کر یہ سوچتے ہیں کہ جب بھوک اور پیاس ہو گی تو خود ہی اٹھ جایے گی یہ سوچ اور طریقہ بلکل غلط ہے کیوں کہ اگر مادی انڈوں پر بیٹھ مر دے گی تو جس جس انڈے پر پانی لگے گا ان میں بچے نہیں بنیں گے روز شام کو مرغی کو اٹھا کے دانا پانی دیں کھا پی کے بیٹھ مارنے تک پھرنے دیں اس کے بعد اسے دوبارہ انڈوں پر بیٹھا دیں 
٥:- گرمیوں میں انڈے ہمیشہ فریج کے سبزی والے خانے میں نیچے کپڑا رکھ کر انڈے رکھیں اور اوپر ایک اور کپڑا رکھ دیں مادی بٹھانے سے ایک گھنٹہ پہلے فریج سے باہر نکال کے رکھ دیں بھوسے یا پھر ٣ نمبر لکڑی کے برے پر مادی اس طرح بیٹھایں کہ مادی کے نیچے سارے انڈے چھپ جائیں اور کوئی انڈا نظر نہ آیے 
٦:- ہمیشہ بریڈر جوڑے کو مکس دانا دیں کیوں کہ اس موسم میں ہر جانور کے منہ کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ ایک ہی خوراک نہیں کھاتے اور کم خوراک کھانے کی وجہ سے جانور کمزور ہو جاتا جس کی وجہ سے بچے نہیں نکلتے اگر ہو سکے تو مرغا کو روز ١٠ دانے بادام کے صبح کو بھگو دیں اور شام کو چھلکا اتار کے کھلا دیں 
اگر آپ ہماری پوسٹ پر عمل کریں گے تو انشاللّہ آپ کی بہت اچھی بریڈ ہو گی 
نوٹ:- یہ پوسٹ اپنے دوستوں کو بھی ٹیگ کریں اور سارے گروپس میں بھی شئیر کریں تا کہ سب دوستوں کا بھلا ہو جایے 
باقی ہمیں دعاوں میں ضرور یاد رکھئے گا.
ملک نعمان ناصر
                                                   

جانوروں کی کھرلی کی معلومات

             اسلام وعلیکم
بھت دوست جانوروں کی کھرلی کا سائز پوچھتے ہیں
اج سنگل ایک طرف جانوروں والی کھرلی کا سائز حاضر ھے
اس سائیز پر تقریباً ھر قد کا جانور اسانی سے چارہ کھا سکتا ہے
🐃🐄🐂🐃🐄🐂🐃🐄🐂🐃🐄🐂🐃
زمین سے اونچائی۔۔30 انچ
چوڑائی اندر اندر۔۔2 فٹ
گہرائی۔۔1 فٹ
نوٹ۔۔لمبائی اپنے جانوروں کے حساب سے رکھیں
ایک جانور کیلۓ 5 فٹ جگہ چاھۓ