بچپن کی یادوں میں جب بھی فلم ہیر رانجھا کا ذکر آتا ہے، تو سب سے پہلے ایک ہی چہرہ آنکھوں کے سامنے گھوم جاتا ہے، اور وہ ہے 'کیدو'۔ اُس معصوم عمر میں جب ہم یہ فلم دیکھتے تھے تو ہمارے دل سے یہی دعا نکلتی تھی کہ بس کسی طرح کیدو مر جائے اور ہیر اپنے رانجھے کو مل جائے۔ اسکرین پر ان کی آنکھوں کی چمک، کڑک دار آواز اور چال ڈھال دیکھ کر واقعی یوں لگتا تھا جیسے ان سے برا انسان دنیا میں کوئی نہیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ جب شعور آیا تو معلوم ہوا کہ فلمی پردے پر اتنا خطرناک اور ظالم نظر آنے والا یہ شخص یعنی لیجنڈری اداکار ایم اجمل صاحب اصل زندگی میں انتہائی شریف النفس، کم گو، ملنسار اور شفیق انسان تھے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ کسی بھی اداکار کی فنکاری کی سب سے بڑی جیت یہی ہوتی ہے کہ دیکھنے والے اس کے کردار کو سچ سمجھ بیٹھیں اور اس سے شدید نفرت یا محبت کرنے لگیں۔ ایم اجمل صاحب نے 200 سے زائد فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے پاکستانی سنیما کے سنہری دور کو چار چاند لگائے، مگر 'کیدو' کے کردار نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔ آج ایسے باکمال اور نفیس فنکار صرف یادوں میں ہی زندہ ہیں۔ ا...
اپنا اپنا کردار ہوتا ہے، یہاں ہر بندہ کمال کرتا ہے اور کردار کو بھی اچھے اخلاق سے بنانا پڑتا ہے۔