Apni apni kirdar ke bat hai nhi Tu yahan har Banda Kamal krta hai aur kirdar ku bhi achy ikhlaq se banana parhta hai...
Saturday, November 15, 2025
اس نسخے کو دوران علاج ٹائیفائیڈ اس معجون کو شامل کیا تو علاج کا دورانیہ کم ہوا اور انتڑیوں کی سوزش تک ختم ہو گئی۔ جسم سے ٹائیفائیڈ کے جراثیم کیسے ختم ہو سکتے ہیں تو محترم جو دوائیں انگریزی ہیں ٹائیفائیڈ کے لئے وہ زہر ہیں جیسے سپراکس سپراکسل نوویڈیٹ وغیرہ یہ خود آگ ہیں جو معدے کی موت ہیں اگر جسم سے ٹائیفائیڈ کے جراثیم ختم کرنے ہیں توقسط شیریںشہدزیتون کا تیل ہموزن لیکر معجون بنا لیں آدھی چھوٹی چمچ صبح شام کھائیں بغیر دودھ پانی کے اور ٹائیفائیڈ کے جراثیم کی موت ہے یہ نسخہ پہلی خوراک کے دس منٹ بعد ہی ٹائیفائیڈ کے جراثیم اپنی موت خود مر جاتے ہیں قسط البحری کے طبی فوائد:قسط شیریں کے چالیس فوائد جانیئے:-1۔ بلغم کو نکال کر آئندہ کی پیدائش کو روک دیتی ہے۔2۔ زکام کو ٹھیک کردیتی ہے۔3۔ اگر اسے پیا جائے تو معدہ، جگر اور طحال کی کمزوری کو رفع کرتی ہے۔4۔ زہروں کی تریاق ہے۔5۔ پرانے بخار، ملیریا میں اس کا سفوف مفید پایا گیا ہے۔6۔ اگر اسے شہد اور پانی میں حل کرکے رات کو چہرے پر لگایا جائے تو چہرے کے داغ اتار دیتی ہے۔7۔ حکیم جالینوس نے اسے کزاز اور پیٹ کے کیڑوں میں مفید بتایا ہے۔8۔ قوت باہ میں اضافہ کرتی ہے۔9۔ اس کا سونگھنا زکام میں مفید ہے۔10۔ اس کا تیل کمر کے درد میں مفید ہے۔11۔ جسمانی اعضاء کو قوت دیتی ہے۔12۔ ریاح کو خارج کرتی ہے۔13۔ ورم کو زائل کرتی ہے۔14۔ سانس کے امراض میں بہت مفید ہے۔15۔ سردی کے دردوں میں مفید ہے۔16۔ دماغی بیماریوں خاص کر فالج ولقوہ، تشنج اور رعشہ میں بہت مفید ہے۔17۔ بلغمی سر درد کو دور کرتی ہے۔18۔ رحم کے دردوں کو دور کرتی ہے۔19۔ دمہ کے مرض کو دور کرنے میں نافع ہے۔20۔ کھانسی کو ختم کرنے میں بہت مفید ہے۔21۔ ہیضہ کے بعد اعضاء کی سستی کو دور کرنے کے لیے قسط البحری کا جوشاندہ شہد کے ساتھ دینا بہت فائدہ مند ہے۔22۔ قسط شیریں کا جوشاندہ پکا کر اس کے نیم گرم پانی میں پھٹے ہوئے ہاتھ، پیر ڈبونے سے ان کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔23۔ سرکے میں قسط البحری کو حل کرکے لگانے سے جسمانی درد دور ہوجاتے ہیں۔24۔ قسط البحری کی دھونی کمروں سے سیلن اور بدبو کو رفع کرتی ہے۔25۔ اس کا سفوف زخموں پر لگانے سے جراثیم ہلاک ہوجاتے ہیں اور ان کے مندمل ہونے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔26۔ اس کا سفوف سر کو دھونے کے لیے مفید دوا ہے۔27۔ سانس کی بند نالیوں کی سوزش ختم ہوجاتی ہے۔28۔ قسط البحری کا زیتون کے تیل کے ساتھ استعمال ہر قسم کی ٹی۔بی کا بہترین علاج ہے۔29۔ قسط البحری کا سفوف دگنے شہد میں ملا کر چاٹنے سے شدید کھانسی اور دمہ کا دورہ کم ہوجاتا ہے۔30۔ اسے کپڑوں میں رکھنے سے کپڑے کیڑوں سے محفوظ رہتے ہیں۔31۔ اس کا سفوف حلق کے امراض بہترین علاج ہے۔32۔ ناک کی ہڈی / گوشت کا بڑھ جانے کے مرض کو ختم کرنے میں بہت ہی مفید ہے۔33۔ نزلے کی وجہ سے ناک بند ہوجانے کے مرض کو دور کرتا ہے۔34۔ کثرت سے چھینکیں آنے کا بہترین علاج ہے۔35۔ گلے کے غدود بڑھ جانے کا مفید علاج ہے۔36۔ سوتے میں خراٹے لینے کا مؤثر علاج ہے۔37۔ سانس کے پھولنے کا علاج ہے۔38۔ کان کے درد کا علاج ہے۔39۔ نزلے کی وجہ سے آنکھوں میں پانی آنے کا علاج ہے۔40۔ گردوغبار سے الرجی کا بہترین علاج ہے۔قسط البحری کو استعمال کرنے کی آسان ترکیبیں: 1۔ ایک کلو دیسی آزاد مکھی کا شہد (Organic Honey) میں 300 گرام قسط البحری کا سفوف اچھی طرح سے ملا کر معجوب (Paste) بنالیں اور پھر اسے صبح و شام ایک چائے کا چمچہ اگر موسم سرد ہو تو نیم گرم پانی سے ورنہ سادے پانی سے کم از کم 40 دن باقاعدہ استعمال کرنے سے بلغمی امراض سے چھٹکارہ حاصل ہوجاتا ہے۔2۔ ایک لیٹر عمدہ قسم کا (Organic Olive Oil) زیتون کا تیل لیکر اس میں 300 گرام قسط شیریں ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکائیںکہ سفوف لال ہوجائے پھر اسے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور چھان کر ڈراپرز (Droppers) بھر لیں اور پھر 5,5 قطرے صبح و شام ناک میں ٹپکائیں اور ناک کے ہر قسم کے امراض سے چھٹکارا حاصل کریں۔ اسی تیل کو ہر قسم کے کان کے درد میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ تیل بوقت ضرورت نہ صرف پھیپھڑوں کے امراض میں پیا جاسکتا ہے بلکہ جسمانی دردوں میں مالش میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment