Wednesday, August 9, 2017

Green Winged Macaw










گرین ونگڈ مکاؤ  ( Green Winged Macaw )

یه پانامه, بولیویا, پیراگوۓ, ایکواڈور, وینزویلا, اور ارجنٹائن کے نشیبی بارانی جنگلات میں پایا جانے والے سرخ رنگ کا نھایت جاذب نظر مکاؤ ھے, اپنے شوخ رنگوں کی وجه سے یه دنیا بھر کے پیرٹ لورز میں بھت مقبول ھے-

جسمانی خدوخال :-

یه ھائسن مکاؤ کے بعد دوسرا سب سے بڑا پیرٹ ھے,
اسکی کل لمبائی 95 سنٹی میٹر, پروں کا پھیلاؤ 3.5 سے 4 فٹ اور اوسطأ وزن 1250-1400 گرام تک ھوتا ھے, سر, سینه اور گندھوں کا رنگ شوخ چمکدار سرخ ھوتا ھے, ونگز کے بالائی پروں کی رنگت گرین ھوتی ھے, اڑان والے پر گھرے بلیو اور زیریں کمر کے پروں کی رنگت ھلکی بلیو ھوتی ھے, دم کا رنگ سرخ ھوتا ھے جسکا آخری حصه, دم کے بالائی اور زیریں پر گھرے نیلے ھوتے ھیں, بالائی چونچ ھلکے زردی مائل رنگ کی ھوتی ھے جسکے نچلے حصے گھرے گرے رنگ کے ھوتے ھیں, زیریں چونچ گھرے گرے رنگ کی ھوتی ھے, ٹانگوں اور پاؤں کی رنگت گرے اور آنکھوں کا رنگ ییلو ھوتا ھے,چھرے کے سفید گالوں پر سرخ رنگ کے چھوٹے چھوٹے پروں سے بنی دھاریاں ھوتیں ھیں-

رھن سھن :-

اپنے قدرتی ماحول میں یه عمومأ جوڑوں کی صورت میں یا پھر 6-8 کا فیملی گروپ بنا کر رھتے ھیں,اپنا زیاده تر وقت درختوں کے بالائی حصوں پر ھی گزارتے ھیں, سارا دن حرکت میں اور چوکس رھتے ھیں, صبع صبع اور شام کے وقت زیاده ایکٹیو ھوتے ھیں-

افزائش نسل :-

یه 5-6 سال کی عمر میں جوان ھوتے ھیں, درختوں کے کھوکھلے تنوں میں اپنا گھونسله بناتے ھیں, ماده 2-3 انڈے دیتی ھے, انکوبیشن کا دورانیه 28 دن کا ھوتا ھے, 3 ماه کی عمر میں بچے گھونسلے سے باھر آ جاتے ھیں لیکن مزید 3 ماه تک والدین کے ساتھ ھی رھتے ھیں-

پنجره :-

کیونکه یه سارا دن اڑنے پھرنے اور حرکت میں رھتے ھیں اسلیے انھیں بڑے سائز کے پنجروں کی ضرورت ھوتی ھے, بریڈنگ کیلۓ رکھے گیے جوڑے کیلۓ بناۓ جانے والے پنجرے کے برڈ روم کی پیمائش 8×8 فٹ اور اونچائی بھی 8 فٹ ھونی چاھیے, برڈ روم سے ملحقه فلائنگ پن کی پیمائش 8×15 فٹ ھونی چاھیے, نیسٹ باکس کی پیمائش 24×24 انچ اور اونچائی 40 انچ ھونی چاھیے, پنجرے میں انکے لیے شاور کا اور مختلف کھلونوں کا بندوبست ضرور ھونا چاھیے تاکه یه بوریت سے محفوظ ره سکیں-

بطور پالتو پرنده :-

اپنے سائز, بھت بڑی اور مضبوط چونچ کے باوجود یه بھت جلد مانوس ھو جانے والا اور بھت پیار کرنے والا ذھین مکاؤ ھے, یه عمومأ کاٹتا نھیں ھے, اسی لیے اسے جینٹل مکاؤ بھی کھتے ھیں, عمومأ یه گھر کے ھر فرد کے ساتھ مانوس ھو جاتا ھے لیکن بعض اوقات یه کسی ایک فرد یا عورت یا مرد دونوں میں سے ایک کے ساتھ ھی مانوس ھوتا ھے, مرد کی نسبت عورتوں کے ساتھ زیاده مانوس ھوتا ھے, مالک کی بھت زیاده توجه چاھتا ھے, روزانه اسے کم از کم تین گھنٹے پنجرے سے باھر رکھنا چاھیے-

خوراک :-

مختلف بیج, پھل, سبزیاں, دالیں, بینز, نٹس, ابلا ھوا انڈا اور چکن انکی خوراک کا حصه ھونے چاھیں, مونگ پھلی کے دانوں کو ھمیشه ابال کر استعمال کرنا چاھیے کیونکه ان میں ایفلا ٹاکسنز ھوتے ھیں جو انکی صحت کیلۓ مضر ھوتے ھیں -

Regent Parrot









 ریجنٹ پیرٹ  ( Regent Parrot )

یه جنوب مغربی اور جنوب مشرقی آسٹریلیاء کے گرم مرطوب علاقوں میں پاۓ جانے والے سفیدے کے درختوں کے جھنڈ, جھاڑی دار کم گھنے جنگلات اور زیر کاشت کھلے علاقوں میں پایا جانے والا خوبصورت پیرٹ ھے-

جسمانی خدوخال :-

یه درمیانے سائز کا پیرٹ ھے جسکی لمبائی 16 انچ ھوتی ھے, نر کے زیاده تر پروں کی رنگت شوخ ییلو ھوتی ھے, سر, بالائی گردن کے پروں کی رنگت اولیو ییلو ھوتی ھے, جبکه ماده کے زیاده تر پروں کی رنگت اولیو گرین ھوتی ھے, سر اور بالائی گردن کے پروں کی رنگت ڈل اولیو ییلو ھوتی ھے, نر اور ماده دونوں کی کمر پر سبز رنگ کے مختلف شیڈز کے خوبصورت پر ھوتے ھیں, ونگز کے درمیان سرخ رنگ کی پٹی ھوتی ھے, ونگز کے زریں پر ییلو ھوتے ھیں,
اڑان والے پر بلیوش بلیک ھوتے ھیں, دم کا رنگ بھی بلیوش بلیک ھوتا ھے ماده کی دم کے زریں پر اولیو گرین ھوتے ھیں اور زیریں دم کا آخری حصه پنک کلر کا ھوتا ھے, چونچ سرخی مائل ھوتی ھے, آنکھوں کے اردگرد گرے رنگ کا رنگ ھوتا ھے,آنکھوں کی رنگت زردی مائل براؤن, ٹانگیں اور پاؤں گرے رنگ کے ھوتے ھیں-

رھن سھن :-

اپنے قدرتی ماحول میں یه 15-20 کا گروپ بنا کر رھتے ھیں, دن کا زیاده تر وقت زمین سے خوراک حاصل کرنے میں گزارتے ھیں, رات کو درختوں پر آرام کرتے ھیں, صبع صبع اور شام کے وقت زیاده ایکٹیو ھوتے ھیں, بارابینڈ پیراکیٹس اور پرنسس پیراکیٹس کی طرح سریلی سیٹیاں بجاتے ھیں, بھت سخت جان ھوتے ھیں لیکن پنجرے میں انھیں تیز ھواؤں اور سردی سے بچانے کی ضرورت ھوتی ھے-

افزائش نسل :-

یه دو سال کی عمر میں جوان ھوتے ھیں, انڈوں کی تعداد 4-6 ھوتی ھے, انکوبیشن کا دورانیه 21 دن کا ھوتا ھے, صرف ماده ھی انکوبیشن کے عمل میں حصه لیتی ھے, 40 دن کی عمر میں بچوں کے پر پورے ھو جاتے ھیں اور 50 دن کی عمر میں بچے گھونسلے سے باھر آ جاتے ھیں, 14 ماه کی عمر میں انکے پروں کی رنگت بالغوں جیسی ھو جاتی ھے, پنجرے میں بھت اچھا بریڈ کرتے ھیں-

پنجره ;-

جوڑے کی بجاۓ انھیں دو تین جوڑوں کا گروپ بنا کر رکھنا زیاده بھتر ھے, جوڑوں کی صورت میں رکھتے وقت ساتھ ساتھ کے پنجروں میں ایک سے زیاده جوڑے رکھنا زیاده بھتر ھے, ایک جوڑے کیلۓ بناۓ جانے والے پنجرے کے برڈ روم کی پیمائش 4×4 فٹ اور اونچائی 6 فٹ ھونی چاھیے, برڈ روم سے ملحقه فلائنگ پن کی پیمائش 4×6 فٹ ھونی چاھیے,
یه سارا دن اڑنے پھرنے میں گزارتے ھیں, پنجرے میں بھت سی پرچز ھونی چاھیں, زیاده تر پیرٹس کی طرح یه کسی برتن میں نھیں نھاتے اسلیے انکے پنجرے میں نھانے کیلۓ شاور کا انتظام ھونا چاھیے, ھر وقت کچھ نا کچھ چبانے کے عادی ھونے کی وجه سے انکے پنجرے میں پھل دار درختوں کی ٹھنیاں ھونی چاھیں, بڑے پنجرے میں انھیں بارابینڈز پیراکیٹ, پرنسس پیراکیٹ اور انڈین رنگ نک پیراکیٹ کے ساتھ بھی کالونی بنا کر رکھا جا سکتا ھے-

بطور پالتو پرنده :-

چھوٹے سائز, خوبصورت رنگوں اور سریلی سیٹیاں بجانے کی وجه سے یه پیرٹ لورز میں بھت مقبول ھے, بھت جلد مانوس ھو جاتا ھے, ماده کی نسبت نر زیاده بھتر پالتو پرنده ثابت ھوتا ھے, ماده کی نسبت نر انسانی آواز کی نقل کرنے کی زیاده صلاحیت رکھتا ھے-

خوراک:-

مختلف بیج, اجناس, دالیں, پھول, کونپلیں, انکی خوراک ھوتی ھے, مختلف پھلوں سبزیوں کیساتھ سپراؤٹ سیڈز,ابلا ھوا انڈا اور لوریکیٹ فیڈ بھی انکی خوراک کا حصه ھونا چاھیے-

طبعی عمر :-

انکی اوسطأ طبعی عمر 25 سال ھوتی ھے-


Sun Conure Parakeet








سن کنوئر پیراکیٹ ( Sun Conure Parakeet )

یه درمیانے سائز کا خوبصورت اور شوخ رنگ پیراکیٹ ھے, جنوب مشرقی شمالی امریکه کے خشک,کھلے, ساحلی علاقوں, دریاؤں کے اردگرد پھل دار اور کھجور کے درختوں اور کم جھاڑی دار کھلے میدانوں میں انکی قدرتی پناه گاھیں پائی جاتیں ھیں, انکی لمبائی 12 انچ اور اوسطأ وزن 115 گرام ھوتا ھے, جسم کے زیاده تر پروں کی رنگت گولڈن ییلو ھوتی ھے, پیٹ اور چھرے کا رنگ زردی مائل ییلو اور کانوں کے اردگرد کا رنگ سرخ ھوتا ھے, سر, زریں کمر اور ونگز کے بالائی پروں کی رنگت شوخ ییلو ھوتی ھے,جن کے اردگرد سبز رنگ کے پر ھوتے ھیں,اڑان والے پر سبز ھوتے ھیں جن کے آخری سرے بلیو ھوتے ھیں, دم گرین رنگ کی ھوتی ھے جن کے آخری سرے بھی بلیو ھوتے ھیں, پاؤں کا رنگ لائٹ گرے اور آنکھوں کے اردگرد لائٹ گرے یا وائٹ کلر کا رنگ ھوتا ھے,
اپنی قدرتی پناه گاھوں میں یه 20-30 کا گروپ بنا کر رھتے ھیں, بریڈنگ سیزن میں یه جوڑوں کی صورت میں رھتے ھیں,اپنے جاذب نظر رنگوں, اور انسانوں سے بھت جلد مانوس ھو جانے کی وجه سے یه دنیا بھر کے پیرٹ لورز میں بے حد مقبول ھیں-

افزائش نسل :-

یه 2 سال کی عمر میں جوان ھوتے ھیں, پنجرے میں آسانی سے بریڈ کر لیتے ھیں, ماده 3-5 انڈے دیتی ھے, انکوبیشن کا دورانیه 25 دن کا ھوتا ھے, بچے 10 دن کی عمر میں آنکھیں کھولتے ھیں, 8 ھفتوں کی عمر میں بچے گھونسلے سے باھر آجاتے ھیں, 10ھفتوں کی عمر تک والدین انکی نگھداشت کرتے ھیں,6 ماه کی عمر میں پروں کی رنگت شوخ اور گولڈن ییلو ھونا شروع ھو جاتی ھے, ایک سال کی عمر میں انکے پر مکمل طور پر شوخ رنگ ھو جاتے ھیں, اچھی متوازن خوراک اور مناسب دیکھ بھال سے یه سارا سال بریڈ کر سکتے ھیں-

پنجره :-

انکے لیے بنایا جانے والا پنجره 4×4 فٹ اور 6 فٹ اونچا ھونا چاھیے, فلائنگ پن کی پیمائش 4×6 فٹ ھونی چاھیے, نیسٹنگ باکس کی پیمائش 12×12 انچ اور اونچائی 14 انچ ھونی چاھیے, دن کے وقت یه کئی دفعه نھاتے ھیں اسلیے پنجرے میں انکے نھانے کا بندوبست ھونا چاھیے, چبانے کیلۓ درختوں کی شاخیں ھر وقت پنجرے میں موجود ھونی چاھیں تاکه یه بوریت کا شکار نه ھوں-

بطور پالتو پرنده :-

یه بھت چست, ذھین اور انسان کے ساتھ بھت مانوس ھو جانے والا پیرٹ ھے, گھنٹوں مالک کے ساتھ رھنا پسند کرتا ھے, انسانی باتوں کو بھی تھوڑا بھت نقل کر لیتا ھے, اجنبی کے ساتھ جلد مانوس نھیں ھوتا,میوزک کو پسند کرتا ھے اور اکثر اوقات میوزک پر ڈانس بھی کرتا ھے, اپنی دلچسب حرکتوں سے پوری فیملی کو محظوظ کرتا ھے, مجموعی طور پر یه ایک بھت اچھا پالتو پرنده ھے-

خوراک :-

مختلف بیج, پھل, سبزیاں اور پھول انکی خوراک ھوتی ھے, پھلوں میں سٹرابیری, امرود, سیب, انگور,کجھور, کیلا اور سبزیوں میں مٹر, بند گوبھی, کھیرا, پالک, سلاد کے پتے انکی پسندیده خوراک ھیں, انھیں ھفتے میں ایک دو دفعه ابلا ھوا چکن بھی دینا چاھیے-

طبعی عمر :-

انکی اوسطأ طبعی عمر 25 سال ھوتی ھے-

Red Rumped Parrot










ریڈ رمپڈ پیرٹ    ( Red Rumped Parrot )

یه جنوب مشرقی آسٹریلیاء میں دریاؤں, ندی نالوں کے اردگرد زیر کاشت علاقوں اور کم گھنے کھلے جنگلات, باغوں اور پارکس میں پایا جانے والا درمیانے سائز کا خوبصورت پیرٹ ھے, اسکی کل لمبائی 10-11 سنٹی میٹر اور اوسطأ وزن 75-95 گرام ھوتا ھے-

جسمانی خدوخال :-

نر کے جسم کے زیاده تر پروں کی رنگت ایمریلڈ گرین ھوتی ھے, کمر, سر اور چھاتی کا رنگ گھرا سبز ھوتا ھے, بالائی کمر اور ونگز کے پر بلیوش ھوتے ھیں, ونگز پر ییلو رنگ کا ایک دھبه ھوتا ھے, پیٹ پر پروں کی رنگت ییلو ھوتی ھے, آنکھیں, چونچ اور ناخن بلیک کلر کے اور ٹانگیں ھلکے براؤن کلر کی ھوتیں ھیں, نر کی زریں کمر سرخ رنگ کی ھوتی ھے اور اسی سرخ رنگ کی مناسبت سے اسے ریڈ رمپڈ پیرٹ کھا جاتا ھے-
ماده کے پروں کی رنگت کم شوخ اور زردی مائل گرین ھوتی ھے, نر کی طرح اسکی زریں کمر پر سرخ رنگ موجود نھیں ھوتا-

رھن سھن :-

اپنی قدرتی پناه گاھوں میں یه جوڑے یا چھوٹے چھوٹے گروپ بنا کر رھتے ھیں, دن کا زیاده تر وقت زمین پر خوراک کھانے میں گزارتے ھیں اور رات  درختوں پر گزارتے ھیں, سارا دن چھچھاتے اور سریلی آوازیں نکالتے ھیں-

افزائش نسل :-

یه ایک سال کی عمر میں جوان ھوتے ھیں,درختوں کے کھوکھلے تنوں میں گھونسله بناتے ھیں, پنجرے میں بھی بھت اچھا بریڈ کرتے ھیں, بریڈنگ سیزن فروری مارچ سے شروع ھوتا ھے, انڈوں کی تعداد 4-7 تک ھوتی ھے, انکوبیشن کا دورانیه 20 دن کا ھوتا ھے, انکوبیشن کے دوران ماده اپنے گھونسلے سے باھر نھیں آتی, چوزوں کو تین ھفتوں کی عمر سے پھلے والدین سے الگ نھیں کرنا چاھیے, 5 ھفتوں کی عمر میں یه گھونسلے سے باھر آ جاتے ھیں اور 8 ھفتوں کی عمر میں یه اپنا الگ گروپ بنا کر رھنا شروع کر دیتے ھیں, 4-5 ھفتوں کی عمر میں چوزوں کو والدین سے الگ کر لینا چاھیے کیونکه نر اکثر غصیله ھو جاتا ھے اور چوزوں کو بھی نقصان پھنچاتا ھے-

پنجره :-

انھیں جوڑوں کی صورت میں رکھنا زیاده بھتر ھے کیونکه نر غصیله ھوتا ھے اور دوسرے جوڑے کو نقصان پھنچانے کی کوشش کرتا ھے, انکے لیے بناۓ گیۓ برڈ روم کی پیمائش 3×3 فٹ اور اونچائی 5 فٹ تک ھونی چاھیے, برڈ روم کے ساتھ ملحقه فلائنگ پن کی پیمائش 3× 6 فٹ ھونی چاھیے, فلائنگ پن نه ھونے کی صورت میں یه بھت جلد فربه ھو جاتے ھیں جس سے انکی افزائش نسل کی کارکردگی بڑی طرح متاثر ھوتی ھے, معتدل موسم والے علاقوں میں انھیں چھوٹے سائز کے پنجروں میں بھی رکھا جا سکتا ھے, ایسے پنجروں کی پیمائش 3×2 فٹ اور اونچائی 2.5 فٹ تک ھونی چاھیے, نیسٹ باکس کی پیمائش 7×7 انچ اور اونچائی 10 انچ ھونی چاھیے, نھانے کے شوقین ھوتے ھیں, ھفته میں دو دفعه انھیں نھانے کا موقعه ضرور دینا چاھیے نھیں تو انکے پر خشک ھو کر بھت سی پیچیدگیوں کا شکار ھو جاتے ھیں-

خوراک :-

مختلف گھاس کے بیج, نرم کونپلیں, پھل اور سبزیاں انکی خوراک ھوتے ھیں, سیب اور گاجر بھت شوق سے کھاتے ھیں, انکی خوراک میں تیل والے بیجوں کی مقدار کم ھونی چاھیے, بصورت دیگر یه بھت جلد فربه ھو جاتے ھیں-

طبعی عمر :-

انکی اوسطأ طبعی عمر 20 سال ھوتی ھے-

Tuesday, August 8, 2017

Fallow Cockatiel









فیلو کاکٹیل  ( Fallow Cockatiel )

کاکٹیلز کی یه میوٹیشن سب سے پھلے 1971 میں منظر عام پر آئی, نارمل کاکٹیل کے گرے پروں کی بجاۓ اسکے گرے پروں کی رنگت ھلکی براؤن ھوتی ھے-

جسمانی خدوخال :-

سینامون کاکٹیل کی نسبت اسکے پروں کا رنگ  زردی مائل ھلکے براؤن سے لیکر دودھیا براؤن تک ھوتا ھے,
چھرے, کریسٹ اور سینے کے پروں کی رنگت ییلو ھوتی ھے, نر کے پروں کی رنگت ماده کی نسبت ڈارک ھوتی ھے, آنکھوں کا رنگ پنک ھوتا ھے اور آئی بال چمکدار دیکھائی دیتا ھے, چونچ, پاؤں اور ناخن زردی مائل ھلکے براؤن رنگ کے ھوتے ھیں-

جنیٹیکس :-

یه ایک ریسیسو آٹوسومل میوٹیشن ھے, اس میوٹیشن کو کنٹرول کرنے والے کروموسوم کے دونوں جینز کا فیلو ھونا ضروری ھے, دونوں میں سے اگر ایک جین فیلو ھو گا تو وه کاکٹیل فیلو کا سپلٹ ھو گا, نر اور ماده دونوں فیلو کا سپلٹ ھو سکتے ھیں-
فیلو کاکٹیل کی پرل یا سینامون کاکٹیل کے ساتھ کراس بریڈنگ سے حاصل ھونے والے فیلو کاکٹیلز  کی مخصوص رنگت تبدیل ھو جاتی ھے اور گنجے پن کا شکار ھو جاتے ھیں-

فیلو کے جوڑے لگانا :-

فیلو نر اور فیلو ماده کا جوڑا لگانے سے حاصل ھونے والے چوزے درج ذیل مسائل کا شکار ھوتے ھیں,

1 :- چوزوں میں شرح اموات کا بڑھ جاتی ھے,
2 :- سائز اور وزن کا کم ھو جاتا ھے,
3 :- پروں کے کمزور ھونے کے ساتھ ساتھ پروں کے         دیگر مسائل پیدا ھوتے ھیں,
4 :- کریسٹ کے پیچھے گنجا پن-

ان مسائل سے بچنے کیلیے درج ذیل جنیٹکس رکھنے والے نر اور ماده کا جوڑا لگانا چاھیے,

1 :- فیلو سپلٹ نر اور فیلو سپلٹ ماده
2 :- فیلو نر اور فیلو سپلٹ ماده یا فیلو سپلٹ نر اور    فیلو ماده
4 :- فیلو نر اور نارمل ماده یا نارمل نر اور فیلو ماده

فیلو کاکٹیل کا سائز بھتر کرنے کیلیے :-

فیلو کا سائز بھتر کرنے کیلیے اسے پرل میوٹیشن کے ساتھ کراس بریڈ کروایا جاتا ھے اور مطلوبه سائز حاصل کرنے کے بعد پرل کے جینز ختم کرنے کیلیے اسے نارمل کاکٹیل کے ساتھ کراس بریڈ کیا جاتا ھے, اس مقصد کیلیے فیلو پرل ماده کو نارمل گرے نر کے ساتھ جوڑا بنانے سے حاصل ھونے والے چوزوں میں سے آدھے فیلو سپلٹ ھونگے, ان چوزوں کے جوان ھونے پر آپس میں جوڑا لگانے سے جو فیلو کاکٹیل حاصل ھونگے وه اپنے آباو اجداد کی نسبت سائز میں بڑھے ھونگے-

فیلو کی مشھور میوٹیشنز :-

فیلو کی چند مشھور میوٹیشنز درج ذیل ھے

1 :- فیلو پرل
2 :- فیلو پرل پائیڈ
3 :- فیلو وائٹ فیس
4 :- فیلو سینامون

Black Palm Cockatoo










بلیک پام کاکاٹو(Black Palm Cockatoo)

یه آسٹریلیاء انڈونیشیاء اور ان سے ملحقه جزائر
کےبارانی جنگلات میں پاۓ جانے والے طوطوں کے
گروه کاکاٹو کا رکن ھے-آسٹریلیاء میں پایا جانے والا سب سے بڑا طوطا ھے,چونچ سے دم تک اسکی
لمبائی دو فٹ اور وزن 1سے1.2کلوگرام تک ھوتا
ھے-پروں کی رنگت سموک گرے اور گال سرخ ھوتے
ھیں-سر پر خوبصورت پروں سے بنا ھوا تاج اسے اور بھی جاذب نظر بناتا ھے-چونچ سیاه اور سائز
میں دنیا بھر.کے طوطوں میں دوسرے نمبر پر ھے-
اپنے منفرد رنگ اور بڑے سائز.کی وجه سے یه دنیا بھر کے پیرٹ لورز میں بھت مقبول ھے-

پنجره:

گوکه یه بھت سوشل پرنده ھے لیکن اسے پنجرے
میں رکھنا بھت توجه طلب اور مھارت کا کام ھے-
انکے لیے.کم از کم 6فٹ×6فٹ اور 8فٹ اونچا پنجره ھونا چاھیے جسکی جھالی بھت مضبوط ھونی چاھیے-

افزائش نسل:

پنجرے میں اسکی افزائش نسل کی کامیابی کا
تناسب بھت کم ھوتا ھے-بریڈنگ سیزن میں ماده
ایک انڈه دیتی ھے-

طبعی عمر:

اسکی عمر اوسطأ 90سال ھوتی ھے-