Wednesday, August 9, 2017

Regent Parrot









 ریجنٹ پیرٹ  ( Regent Parrot )

یه جنوب مغربی اور جنوب مشرقی آسٹریلیاء کے گرم مرطوب علاقوں میں پاۓ جانے والے سفیدے کے درختوں کے جھنڈ, جھاڑی دار کم گھنے جنگلات اور زیر کاشت کھلے علاقوں میں پایا جانے والا خوبصورت پیرٹ ھے-

جسمانی خدوخال :-

یه درمیانے سائز کا پیرٹ ھے جسکی لمبائی 16 انچ ھوتی ھے, نر کے زیاده تر پروں کی رنگت شوخ ییلو ھوتی ھے, سر, بالائی گردن کے پروں کی رنگت اولیو ییلو ھوتی ھے, جبکه ماده کے زیاده تر پروں کی رنگت اولیو گرین ھوتی ھے, سر اور بالائی گردن کے پروں کی رنگت ڈل اولیو ییلو ھوتی ھے, نر اور ماده دونوں کی کمر پر سبز رنگ کے مختلف شیڈز کے خوبصورت پر ھوتے ھیں, ونگز کے درمیان سرخ رنگ کی پٹی ھوتی ھے, ونگز کے زریں پر ییلو ھوتے ھیں,
اڑان والے پر بلیوش بلیک ھوتے ھیں, دم کا رنگ بھی بلیوش بلیک ھوتا ھے ماده کی دم کے زریں پر اولیو گرین ھوتے ھیں اور زیریں دم کا آخری حصه پنک کلر کا ھوتا ھے, چونچ سرخی مائل ھوتی ھے, آنکھوں کے اردگرد گرے رنگ کا رنگ ھوتا ھے,آنکھوں کی رنگت زردی مائل براؤن, ٹانگیں اور پاؤں گرے رنگ کے ھوتے ھیں-

رھن سھن :-

اپنے قدرتی ماحول میں یه 15-20 کا گروپ بنا کر رھتے ھیں, دن کا زیاده تر وقت زمین سے خوراک حاصل کرنے میں گزارتے ھیں, رات کو درختوں پر آرام کرتے ھیں, صبع صبع اور شام کے وقت زیاده ایکٹیو ھوتے ھیں, بارابینڈ پیراکیٹس اور پرنسس پیراکیٹس کی طرح سریلی سیٹیاں بجاتے ھیں, بھت سخت جان ھوتے ھیں لیکن پنجرے میں انھیں تیز ھواؤں اور سردی سے بچانے کی ضرورت ھوتی ھے-

افزائش نسل :-

یه دو سال کی عمر میں جوان ھوتے ھیں, انڈوں کی تعداد 4-6 ھوتی ھے, انکوبیشن کا دورانیه 21 دن کا ھوتا ھے, صرف ماده ھی انکوبیشن کے عمل میں حصه لیتی ھے, 40 دن کی عمر میں بچوں کے پر پورے ھو جاتے ھیں اور 50 دن کی عمر میں بچے گھونسلے سے باھر آ جاتے ھیں, 14 ماه کی عمر میں انکے پروں کی رنگت بالغوں جیسی ھو جاتی ھے, پنجرے میں بھت اچھا بریڈ کرتے ھیں-

پنجره ;-

جوڑے کی بجاۓ انھیں دو تین جوڑوں کا گروپ بنا کر رکھنا زیاده بھتر ھے, جوڑوں کی صورت میں رکھتے وقت ساتھ ساتھ کے پنجروں میں ایک سے زیاده جوڑے رکھنا زیاده بھتر ھے, ایک جوڑے کیلۓ بناۓ جانے والے پنجرے کے برڈ روم کی پیمائش 4×4 فٹ اور اونچائی 6 فٹ ھونی چاھیے, برڈ روم سے ملحقه فلائنگ پن کی پیمائش 4×6 فٹ ھونی چاھیے,
یه سارا دن اڑنے پھرنے میں گزارتے ھیں, پنجرے میں بھت سی پرچز ھونی چاھیں, زیاده تر پیرٹس کی طرح یه کسی برتن میں نھیں نھاتے اسلیے انکے پنجرے میں نھانے کیلۓ شاور کا انتظام ھونا چاھیے, ھر وقت کچھ نا کچھ چبانے کے عادی ھونے کی وجه سے انکے پنجرے میں پھل دار درختوں کی ٹھنیاں ھونی چاھیں, بڑے پنجرے میں انھیں بارابینڈز پیراکیٹ, پرنسس پیراکیٹ اور انڈین رنگ نک پیراکیٹ کے ساتھ بھی کالونی بنا کر رکھا جا سکتا ھے-

بطور پالتو پرنده :-

چھوٹے سائز, خوبصورت رنگوں اور سریلی سیٹیاں بجانے کی وجه سے یه پیرٹ لورز میں بھت مقبول ھے, بھت جلد مانوس ھو جاتا ھے, ماده کی نسبت نر زیاده بھتر پالتو پرنده ثابت ھوتا ھے, ماده کی نسبت نر انسانی آواز کی نقل کرنے کی زیاده صلاحیت رکھتا ھے-

خوراک:-

مختلف بیج, اجناس, دالیں, پھول, کونپلیں, انکی خوراک ھوتی ھے, مختلف پھلوں سبزیوں کیساتھ سپراؤٹ سیڈز,ابلا ھوا انڈا اور لوریکیٹ فیڈ بھی انکی خوراک کا حصه ھونا چاھیے-

طبعی عمر :-

انکی اوسطأ طبعی عمر 25 سال ھوتی ھے-


No comments:

Post a Comment