Wednesday, August 9, 2017

Green Winged Macaw










گرین ونگڈ مکاؤ  ( Green Winged Macaw )

یه پانامه, بولیویا, پیراگوۓ, ایکواڈور, وینزویلا, اور ارجنٹائن کے نشیبی بارانی جنگلات میں پایا جانے والے سرخ رنگ کا نھایت جاذب نظر مکاؤ ھے, اپنے شوخ رنگوں کی وجه سے یه دنیا بھر کے پیرٹ لورز میں بھت مقبول ھے-

جسمانی خدوخال :-

یه ھائسن مکاؤ کے بعد دوسرا سب سے بڑا پیرٹ ھے,
اسکی کل لمبائی 95 سنٹی میٹر, پروں کا پھیلاؤ 3.5 سے 4 فٹ اور اوسطأ وزن 1250-1400 گرام تک ھوتا ھے, سر, سینه اور گندھوں کا رنگ شوخ چمکدار سرخ ھوتا ھے, ونگز کے بالائی پروں کی رنگت گرین ھوتی ھے, اڑان والے پر گھرے بلیو اور زیریں کمر کے پروں کی رنگت ھلکی بلیو ھوتی ھے, دم کا رنگ سرخ ھوتا ھے جسکا آخری حصه, دم کے بالائی اور زیریں پر گھرے نیلے ھوتے ھیں, بالائی چونچ ھلکے زردی مائل رنگ کی ھوتی ھے جسکے نچلے حصے گھرے گرے رنگ کے ھوتے ھیں, زیریں چونچ گھرے گرے رنگ کی ھوتی ھے, ٹانگوں اور پاؤں کی رنگت گرے اور آنکھوں کا رنگ ییلو ھوتا ھے,چھرے کے سفید گالوں پر سرخ رنگ کے چھوٹے چھوٹے پروں سے بنی دھاریاں ھوتیں ھیں-

رھن سھن :-

اپنے قدرتی ماحول میں یه عمومأ جوڑوں کی صورت میں یا پھر 6-8 کا فیملی گروپ بنا کر رھتے ھیں,اپنا زیاده تر وقت درختوں کے بالائی حصوں پر ھی گزارتے ھیں, سارا دن حرکت میں اور چوکس رھتے ھیں, صبع صبع اور شام کے وقت زیاده ایکٹیو ھوتے ھیں-

افزائش نسل :-

یه 5-6 سال کی عمر میں جوان ھوتے ھیں, درختوں کے کھوکھلے تنوں میں اپنا گھونسله بناتے ھیں, ماده 2-3 انڈے دیتی ھے, انکوبیشن کا دورانیه 28 دن کا ھوتا ھے, 3 ماه کی عمر میں بچے گھونسلے سے باھر آ جاتے ھیں لیکن مزید 3 ماه تک والدین کے ساتھ ھی رھتے ھیں-

پنجره :-

کیونکه یه سارا دن اڑنے پھرنے اور حرکت میں رھتے ھیں اسلیے انھیں بڑے سائز کے پنجروں کی ضرورت ھوتی ھے, بریڈنگ کیلۓ رکھے گیے جوڑے کیلۓ بناۓ جانے والے پنجرے کے برڈ روم کی پیمائش 8×8 فٹ اور اونچائی بھی 8 فٹ ھونی چاھیے, برڈ روم سے ملحقه فلائنگ پن کی پیمائش 8×15 فٹ ھونی چاھیے, نیسٹ باکس کی پیمائش 24×24 انچ اور اونچائی 40 انچ ھونی چاھیے, پنجرے میں انکے لیے شاور کا اور مختلف کھلونوں کا بندوبست ضرور ھونا چاھیے تاکه یه بوریت سے محفوظ ره سکیں-

بطور پالتو پرنده :-

اپنے سائز, بھت بڑی اور مضبوط چونچ کے باوجود یه بھت جلد مانوس ھو جانے والا اور بھت پیار کرنے والا ذھین مکاؤ ھے, یه عمومأ کاٹتا نھیں ھے, اسی لیے اسے جینٹل مکاؤ بھی کھتے ھیں, عمومأ یه گھر کے ھر فرد کے ساتھ مانوس ھو جاتا ھے لیکن بعض اوقات یه کسی ایک فرد یا عورت یا مرد دونوں میں سے ایک کے ساتھ ھی مانوس ھوتا ھے, مرد کی نسبت عورتوں کے ساتھ زیاده مانوس ھوتا ھے, مالک کی بھت زیاده توجه چاھتا ھے, روزانه اسے کم از کم تین گھنٹے پنجرے سے باھر رکھنا چاھیے-

خوراک :-

مختلف بیج, پھل, سبزیاں, دالیں, بینز, نٹس, ابلا ھوا انڈا اور چکن انکی خوراک کا حصه ھونے چاھیں, مونگ پھلی کے دانوں کو ھمیشه ابال کر استعمال کرنا چاھیے کیونکه ان میں ایفلا ٹاکسنز ھوتے ھیں جو انکی صحت کیلۓ مضر ھوتے ھیں -

No comments:

Post a Comment