Tuesday, August 8, 2017

Galah Cockatoo










             گالا کاکاٹو (Galah Cockatoo )

یه آسٹریلیاء کے زیرکاشت علاقوں, پارکس, باغات اور کم گھنے جھاڑی دار کھلے علاقوں میں پایا جانے والا درمیانے سائز کا خوبصورت اور سخت جان پیرٹ ھے-

جسمانی خدوخال :-

اسکی لمبائی تقریبأ 14 انچ اور اوسطأ وزن 275 گرام سے 375 گرام تک ھوتا ھے, کمر کے پر زردی مائل گرے, چھرے اور سینے کی رنگت پنک, ونگز لائٹ گرے, سر پر لائٹ پنک رنگ کا تاج, چونچ زردی مائل براؤن اور ٹانگیں گرے ھوتیں ھیں, آنکھوں کے اردگرد پنک رنگ کا آئی رنگ ھوتا ھے, نر کی آنکھیں ڈارک براؤن یا بلیک اور ماده کی آنکھیں سرخی مائل براؤن ھوتیں ھے-

نسلیں :-

اپنے قدرتی ماحول میں جغرافیائی تقسیم کے لحاظ سے گالا کاکاٹوز کی درج ذیل تین نسلیں ھوتیں ھیں,

1 :- ساوتھ ایسٹرن گالا کاکاٹو :-   آسٹریلیاء سے باھر پوری دنیا میں سب زیاده پایا جانے والا گالا کاکاٹو اسی نسل کا ھے

2 :- ویسٹرن گالا کاکاٹو :-   اسکے پروں کی رنگت میں زردی رنگ کی آمیزش شامل ھوتی ھے

3 :- ناردن گالا کاکاٹو :-    یه گالا کاکاٹوز کی سب سے چھوٹے سائز کی نسل ھے

رھن سھن :-

اپنے قدرتی ماحول میں یه زیر کاشت علاقوں میں گروپس بنا کر رھتے ھیں, دن کا زیاده تر وقت یه زمین پر خوراک کی تلاش میں گزارتے ھیں, مختلف فصلوں خاص طور پر مکئی کی فصل پر حمله آور ھوتے ھیں, دوسرے کاکاٹوز کے مقابله میں کم آوازیں نکالتے ھیں اور رات درختوں پر گزارتے ھیں-

افزائش نسل :-

یه 4 سال میں جوان ھوتے ھیں, درختوں کے کھوکھلے تنوں میں گھونسله بناتے ھیں, انڈوں کی تعداد 3-5 ھوتی ھے, انکوبیشن کا دورانیه 28 دن کا ھوتا ھے, 6-7 ھفتوں کی عمر میں چوزے گھونسلے سے باھر آ جاتے ھیں لیکن مزید 3-4 ھفتے والدین کے ساتھ ھی رھتے ھیں-

پنجره :-

بریڈنگ کیلۓ رکھے گیے جوڑے کیلۓ بناے جانے والے پنجرے کے برڈ روم کی پیمائش 4-6 فٹ اور اونچائی 8 فٹ ھونی چاھیے, بریڈ روم سے ملحقه فلائنگ پن کی پیمائش 4× 10 فٹ ھونی چاھیے, نیسٹ باکس کی پیمائش 14×14 انچ اور اونچائی 24 انچ تک ھونی چاھیے, یه ھر وقت کچھ نه کچھ چبانے کے عادی ھوتے ھیں اسلیے ان کے پنجرے میں ھر وقت درختوں کی کم موٹی ٹھنیاں موجود رھنی چاھیے, گوکه یه بھت سخت جان ھوتے ھیں لیکن شدید سرد موسم, تیز ھواوں اور شدید خشک موسم سے انھیں محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ھوتی ھے-

بطور پالتو پرنده :-

یه بھت جلد مانوس ھو جانے والا کاکاٹو ھے, ھر وقت پرسکون رھتا ھے, انسانی آواز میں کچھ باتیں سیکھ جانے کی صلاحیت رکھتا ھے, دن میں 1-2 گھنٹے اسے گھر کے لان میں کھلا چھوڑنا بھت ضروری ھے, ماده کی نسبت نر زیاده بھتر پالتو پرنده ثابت ھوتا ھے, مردوں کی بجاۓ یه عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیاده مانوس ھوتا ھے, دوسرے کاکاٹور کی طرح یه بھت زیاده شور نھیں مچاتا-

خوراک :-

مختلف گھاسوں کے بیج, پھل سبزیاں انکی خوراک ھوتی ھے, یه بھت جلد فربه ھو جاتے ھیں اسلیے ان کی خوراک میں تیل والے بیج مثلأ سورج مکھی, تل اور السی وغیره کے بیج بھت تھوڑی مقدار میں ھونے چاھیے, مختلف بیجوں کے سپراؤٹس, مکئی, پھل اور سبزیاں انکی خوراک کا لازمی جزو ھونی چاھیں-

اوسطأ طبعی عمر :-

یه 70 سال تک زنده ره سکتے ھیں پنجرے میں انکی اوسطأ عمر 45 سال ھوتی ھے-

No comments:

Post a Comment