Tuesday, August 8, 2017

Sulphur Crested Cockatoo










سلفر کریسٹڈ کاکاٹو
 ( Sulphur Crested Cockatoo )

یه مشرقی اور شمالی آسٹریلیاء, انڈونیشیاء اور قرب و جوار کے جزائر کے کم گھنے کھلے جنگلات,
زیر کاشت علاقوں اور شھری آبادی کے اردگرد پایا جانے والا سفید رنگ کا کاکاٹو ھے, جسم کے تمام پروں کی رنگت سفید ھوتی ھے لیکن آڑان والے پروں اور دم کے زیریں پروں کی رنگت ھلکی ییلو ھوتی ھے, کانوں کے اردگرد ھلکے ییلو رنگ کا دھبه ھوتا ھے,سر پر شوخ ییلو رنگ کا خوبصورت تاج ھوتا ھے جس کی لمبائی 14 سنٹی میٹر تک ھوتی ھے, چونچ سیاھی مائل اور پاؤں گرے ھوتے ھیں, نر کی آنکھوں کا رنگ ڈارک براؤن اور ماده کی آنکھوں کا رنگ سرخی مائل براؤن ھوتا ھے, جسم کے سائز, چونچ کے سائز, آنکھوں کے اردگرد آئی رنگ کی رنگت اور سر کے تاج کی بناوٹ کی بنیاد پر سلفر کریسٹڈ کاکاٹو کی درج ذیل چار ذیلی نسلیں پائی جاتیں ھیں,

1:- گریٹر سلفر کریسٹڈ کاکاٹو
2:- لیسر سلفر کریسٹڈ کاکاٹو
3:- میڈیم سلفر کریسٹڈ کاکاٹو
4:- ٹائٹرون کاکاٹو

گریٹر سلفر کریسٹڈ کاکاٹو کی لمبائی 18 انچ اور وزن 450 گرام ھوتا ھے, سلفر کریسٹڈ کاکاٹو کے پروں میں پیدا ھونے والا سفید پاؤڈر انھیں واٹر پروف بناتا ھے, اپنے قدرتی ماحول میں یه 20-25 کا گروپ بنا کر رھتے ھیں, گندم کی فصل کو خراب کرتے ھیں,بھت شور مچانے والا پرنده ھے,مضبوط
چونچ کی بدولت یه لکڑی کےدروازوں اور کھڑکیوں
کو بھت نقصان پھنچاتے ھیں, اپنی خوبصورتی کی وجه سے یه دنیا بھر کے پیرٹ لورز میں بھت مقبول ھے-

افزائش نسل :-

یه عمومأ 5-6 سال کی عمر میں جوان ھوتے ھیں,
درختوں کے کھوکھلے تنوں میں اپنا گھونسله بناتے ھیں, انڈوں کی تعداد 2-3 ھوتی ھے, انکوبیشن کا دورانیه 26 دن کا ھوتا ھے, نر اور ماده دونوں انکوبیشن کے عمل میں حصه لیتے ھیں, بچے 8-10 ھفتوں کی عمر میں گھونسلے سے باھر آجاتے ھیں ایک سال کی عمر تک والدین کے ساتھ ھی رھتے ھیں-

پنجره:-

انکے لیے بناۓ جانے والے برڈ روم کی پیمائش 4×6 فٹ اور اونچائی 8 فٹ تک ھونی چاھیے, فلائنگ پن کی پیمائش 6×8 فٹ ھونی چاھیے, نیسٹ باکس کی پیمائش 18×18 انچ اور اونچائی 30 انچ ھونی چاھیے, پنجرے میں درختوں کی نرم شاخیں انھیں بوریت سے محفوظ رکھتی ھیں, نھانے کا بندوبست نه ھونے کی صورت میں پر خشک ھونے کی وجه سے یه پر نوچنے کی عادت میں مبتلا ھو جاتے ھیں, اپنے پنجرے کے اردگرد دوسرے طوطوں کی موجودگی میں زیاده خوش رھتے ھیں-

بطور پالتو پرنده :-

بھت جلد مانوس ھو جانے والا کاکاٹو ھے, باتیں کرنے کی صلاحیت رکھتا ھے, بھت زیاده توجه مانگتا ھے, مناسب توجه نه ملنے کی صورت میں غصه میں آکر اپنے پر نوچنا اور کاٹنا شروع کر دیتا ھے-

خوراک :-

مختلف بیج, پھل, سبزیاں, پودوں کی جڑیں, ابلا ھوا چکن اور انڈا انکی خوراک کا حصه ھونا چاھیے, دوسرے طوطوں کی نسبت انھیں کیلشیم کی زیاده ضرورت ھوتی ھے, کیلشیم اور فاسفورس کی مقدار ایک خاص تناسب میں ھونی چاھیے-

طبعی عمر :-

انکی اوسطأ طبعی عمر 80 سال ھوتی ھے-

No comments:

Post a Comment