ریڈ رمپڈ پیرٹ ( Red Rumped Parrot )
یه جنوب مشرقی آسٹریلیاء میں دریاؤں, ندی نالوں کے اردگرد زیر کاشت علاقوں اور کم گھنے کھلے جنگلات, باغوں اور پارکس میں پایا جانے والا درمیانے سائز کا خوبصورت پیرٹ ھے, اسکی کل لمبائی 10-11 سنٹی میٹر اور اوسطأ وزن 75-95 گرام ھوتا ھے-
جسمانی خدوخال :-
نر کے جسم کے زیاده تر پروں کی رنگت ایمریلڈ گرین ھوتی ھے, کمر, سر اور چھاتی کا رنگ گھرا سبز ھوتا ھے, بالائی کمر اور ونگز کے پر بلیوش ھوتے ھیں, ونگز پر ییلو رنگ کا ایک دھبه ھوتا ھے, پیٹ پر پروں کی رنگت ییلو ھوتی ھے, آنکھیں, چونچ اور ناخن بلیک کلر کے اور ٹانگیں ھلکے براؤن کلر کی ھوتیں ھیں, نر کی زریں کمر سرخ رنگ کی ھوتی ھے اور اسی سرخ رنگ کی مناسبت سے اسے ریڈ رمپڈ پیرٹ کھا جاتا ھے-
ماده کے پروں کی رنگت کم شوخ اور زردی مائل گرین ھوتی ھے, نر کی طرح اسکی زریں کمر پر سرخ رنگ موجود نھیں ھوتا-
رھن سھن :-
اپنی قدرتی پناه گاھوں میں یه جوڑے یا چھوٹے چھوٹے گروپ بنا کر رھتے ھیں, دن کا زیاده تر وقت زمین پر خوراک کھانے میں گزارتے ھیں اور رات درختوں پر گزارتے ھیں, سارا دن چھچھاتے اور سریلی آوازیں نکالتے ھیں-
افزائش نسل :-
یه ایک سال کی عمر میں جوان ھوتے ھیں,درختوں کے کھوکھلے تنوں میں گھونسله بناتے ھیں, پنجرے میں بھی بھت اچھا بریڈ کرتے ھیں, بریڈنگ سیزن فروری مارچ سے شروع ھوتا ھے, انڈوں کی تعداد 4-7 تک ھوتی ھے, انکوبیشن کا دورانیه 20 دن کا ھوتا ھے, انکوبیشن کے دوران ماده اپنے گھونسلے سے باھر نھیں آتی, چوزوں کو تین ھفتوں کی عمر سے پھلے والدین سے الگ نھیں کرنا چاھیے, 5 ھفتوں کی عمر میں یه گھونسلے سے باھر آ جاتے ھیں اور 8 ھفتوں کی عمر میں یه اپنا الگ گروپ بنا کر رھنا شروع کر دیتے ھیں, 4-5 ھفتوں کی عمر میں چوزوں کو والدین سے الگ کر لینا چاھیے کیونکه نر اکثر غصیله ھو جاتا ھے اور چوزوں کو بھی نقصان پھنچاتا ھے-
پنجره :-
انھیں جوڑوں کی صورت میں رکھنا زیاده بھتر ھے کیونکه نر غصیله ھوتا ھے اور دوسرے جوڑے کو نقصان پھنچانے کی کوشش کرتا ھے, انکے لیے بناۓ گیۓ برڈ روم کی پیمائش 3×3 فٹ اور اونچائی 5 فٹ تک ھونی چاھیے, برڈ روم کے ساتھ ملحقه فلائنگ پن کی پیمائش 3× 6 فٹ ھونی چاھیے, فلائنگ پن نه ھونے کی صورت میں یه بھت جلد فربه ھو جاتے ھیں جس سے انکی افزائش نسل کی کارکردگی بڑی طرح متاثر ھوتی ھے, معتدل موسم والے علاقوں میں انھیں چھوٹے سائز کے پنجروں میں بھی رکھا جا سکتا ھے, ایسے پنجروں کی پیمائش 3×2 فٹ اور اونچائی 2.5 فٹ تک ھونی چاھیے, نیسٹ باکس کی پیمائش 7×7 انچ اور اونچائی 10 انچ ھونی چاھیے, نھانے کے شوقین ھوتے ھیں, ھفته میں دو دفعه انھیں نھانے کا موقعه ضرور دینا چاھیے نھیں تو انکے پر خشک ھو کر بھت سی پیچیدگیوں کا شکار ھو جاتے ھیں-
خوراک :-
مختلف گھاس کے بیج, نرم کونپلیں, پھل اور سبزیاں انکی خوراک ھوتے ھیں, سیب اور گاجر بھت شوق سے کھاتے ھیں, انکی خوراک میں تیل والے بیجوں کی مقدار کم ھونی چاھیے, بصورت دیگر یه بھت جلد فربه ھو جاتے ھیں-
طبعی عمر :-
انکی اوسطأ طبعی عمر 20 سال ھوتی ھے-
No comments:
Post a Comment