Tuesday, August 8, 2017

African Grey Parrot










افریقن گرے پیرٹ (African Grey Parrot)

یه انگولا,کیمرون,کانگو,کینیا اور یوگنڈا کے کم گھنے بارانی جنگلات اور گھنے جنگلات کے بیرونی حصوں میں رھنا والا درمیانے سائز کا خوبصورت پیرٹ ھے,زیاده تر پروں کی رنگت گرے ھوتی ھے جن کے آخری سرے سفید ھوتے ھیں,ونگز اور کمر کے پروں کا رنگ ڈارک گرے,دم اور دم کے زیریں پر سرخ ھوتے ھیں,چونچ گرے بلیک اور آنکھیں گرے یلیو ھوتیں ھیں,أنکھوں کے اردگرد پروں کی رنگت سفید ھوتی ھے ,اسکی لمبائی 12 انچ اور اوسطأ وزن 400 گرام ھوتا ھے,چھوٹے چھوٹے گروپ بنا کر رھتے ھیں لیکن بریڈنگ سیزن میں جوڑوں کی صورت میں دیکھے جاتے ھیں-

افزائش نسل:

یه عمومأ 4-5 سال کی عمر میں جوان ھوتے ھیں,
درختوں کے کھوکھلے تنوں میں گھونسلا بناتے ھیں
جس میں ماده 3-5 انڈے دیتی ھے,صرف ماده ھی انکوبیشن کے عمل میں حصه لیتی ھے جس کا دورانیه 30 دن کا ھوتا ھے,بچے 12 ھفتوں کی عمر میں گھونسلے سے باھر آ جاتے ھیں-

پنجره:

بریڈنگ کیلۓ رکھے گۓ جوڑے کیلۓ بنایا جانے والا پنجره دو حصوں پر مشتعمل ھوتا ھے, برڈ روم اور
اس سے ملحقه فلائنگ پن, برڈ روم کی پیمائش
4×6 فٹ اور اونچائی 8 فٹ تک ھونی چاھیے,
فلائنگ پن کی پیمائش 4×10 فٹ رکھی جاتی ھے,
نیسٹ باکس کی پیمائش 14×14 انچ اور لمبائی 28 انچ ھونی چاھیے,یه بھت نازک مزاج پرنده ھے جو بھت جلد بوریت محسوس کرنے لگ جاتا ھے, کھیلنے کیلۓ پنجرے میں مختلف کھلونے ھونے چاھیں,نھانے کے بھت شوقین ھوتے ھیں اسلیے پنجرے میں شاور یا کوئی دوسرا بندوبست ھونا چاھیے-

بطور پالتو پرنده:

باتیں سیکھنے کی خوبی کی وجه سے یه دنیا بھر میں بطور پالتو پرنده بھت مقبول ھے, پوری فیملی سے مانوس ھو جاتا ھے,لیکن نازک مزاج ھونے کی وجه سے اسے بھت زیاده توجه کی ضرورت ھوتی ھے-بھت ذھین ھوتا ھے اور ھر وقت کچھ نا کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ھے-

طبعی عمر:

انکی اوسطأ طبعی عمر 50 سال ھوتی ھے-

No comments:

Post a Comment