Grey Crowned Crane
گرے کراؤنڈ کرین ( Grey Crowned Crane )
یه یوگنڈا, کینیاء, زمبابوے, نمیبیا, موزمبیق اور ساؤتھ افریقه کے کم جھاڑی دار کھلے علاقوں, دریاؤں کے اردگرد زیر کاشت علاقوں, نشیبی جھیلوں اور ندی نالوں کے اردگرد اور نیم دلدلی علاقوں میں پائی جانے والی خوبصورت کونج ھے, یه 30-150 کا گروپ بنا کر رھتیں ھیں, لمبی پرواز کر سکتیں ھیں لیکن یه ایک علاقے سے دوسرے علاقے کی طرف ھجرت نھیں کرتیں, سارا دن زمین پر چل پھر کر اپنی خوراک تلاش کرتیں ھیں اور رات کو درختوں پر آرام کرتیں ھیں, گرے کراؤنڈ کرین اور بلیک کراؤنڈ کرین دو ایسی کونجیں ھیں جو باقی تمام کونجوں کے برعکس درختوں پر بھی بسیرا کرتیں ھیں-
جسمانی خدوخال :-
جسم کے زیاده تر پروں کی رنگت گرے ھوتی ھے, گردن کے پروں کا رنگ زردی مائل گرے ھوتا ھے, ونگز کے پر سفید ھوتے ھیں جن پر زردی مائل آمیزش شامل ھوتی ھے, سر پر خوبصورت کھردرے بالوں سے بنا سھنری تاج ھوتا ھے جو اسے مزید جاذب نظر بناتا ھے,گال سفید رنگ کے ھوتے ھیں جن کے اوپر والا حصه سرخ ھوتا ھے, ٹھوڑی کے نیچے سرخ رنگ کی جھالر ھوتی ھے, آنکھوں کا رنگ زردی مائل گرے یا بلیو ھوتا ھے, چونج چھوٹی اور گرے رنگ کی ھوتی ھے, پاؤں لمبے اور ٹانگیں زردی مائل گرے ھوتیں ھیں, انکا قد تقریبأ 40 انچ, اوسطأ وزن 3.5 کلوگرام اور پروں کا پھیلاؤ 6.5 فٹ تک ھوتا ھے-
افزائش نسل :-
یه تین سال کی عمر میں جوان ھوتے ھیں, سال کے کسی بھی حصے میں بریڈ کر سکتے ھیں تاھم زیاده تر بریڈنگ فروری سے جون تک ھوتی ھے, بریڈنگ سیزن میں نر اور ماده دونوں خوبصورت رقص کرتے ھیں اور فضاء میں کئی فٹ اونچی چھلانگیں لگاتے ھیں اور دور تک سنی جانے والی آوازیں نکالتے ھیں, زمین پر اپنا گھونسله بناتے ھیں, ماده 2-5 انڈے دیتی ھے, نر اور ماده دونوں انکوبیشن کے عمل میں حصه لیتے ھیں, انکوبیشن کا دورانیه 30 دن کا ھوتا ھے, 12-14 ھفتوں کی عمر میں بچے خوراک اور اڑان میں خود کفیل ھوتے ھیں لیکن عمومأ اگلے بریڈنگ سیزن تک والدین کے ساتھ ھی رھتے ھیں-
پنجره :-
اپنی قدرتی پناه گاھوں میں یه سارا دن زمین پر چلنے پھرنے میں گزارتے ھیں اسلیے انکے لیے بڑے سائز کے پنجرے کی ضرورت ھوتی ھے, فارم ھاؤسز اور گھروں کے لانز میں کھلا چھوڑنے کیلۓ خوبصورت پرنده ھے, پنجرے کی چوڑائی 14 فٹ, لمبائی 20 فٹ اور اونچائی 14 فٹ ھونی چاھیے, پنجرے میں کم گھرا تالاب, تالاب کے اردگرد گھاس, جھاڑیاں اور کم اونچے درخت انھیں انکے قدرتی پناه گاھوں کے قریب قریب کا قدرتی ماحول مھیا کرتے ھیں-
خوراک :-
اپنے قدرتی ماحول میں مختلف بیج, اجناس, پودوں کی نرم کونپلیں, پھول, پھل, سبزیاں اور کیڑے مکوڑے انکی خوراک کا حصه ھوتے ھیں-
طبعی عمر :-
انکی اوسطأ طبعی عمر 25 سال ھوتی ھے-

No comments:
Post a Comment