Tuesday, August 8, 2017

Blue Throated Macaw










بلیو تھراٹڈ مکاؤ   ( Blue Throated Macaw )

یه بولیویا کے کم گھنے جھاڑی دار اور کھجور کے درختوں والےعلاقوں میں پایا جانے والا خوبصورت
اور نایاب مکاؤ ھے, اپنی قدرتی پناه گاھوں میں یه
بھت کم تعداد میں پایا جاتا ھے, جسم کے بالائی
تمام پروں کی رنگت سبزی مائل بلیو ھوتی ھے, زیریں کمر کا رنگ شوخ بلیو ھوتا ھے, سینے اور پیٹ کی رنگت ییلو, ٹانگیں گرے, چونچ ڈارک گرے اور آنکھوں کا رنگ ییلو ھوتا ھے,گالوں کے سفید دھبوں پر بلیو رنگ کے پروں کی دھاریاں ھوتی ھیں, گردن کے دونوں طرف ییلو رنگ کی دھاریاں
اور گلے پر بلیو رنگ کا دھبه ھوتا ھے, نر میں یه دھبه زیاده شوخ رنگ اور بڑا ھوتا ھے, دم لمبی, خوبصورت اور شوخ رنگ ھوتی ھے,کل لمبائی 33 انچ اور وزن 750-950 گرام ھوتا ھے,8-10 کا گروپ بنا کر رھتے ھیں, دن کے وقت بھت ایکٹیو ھوتے ھیں, بریڈنگ سیزن کے دوران جوڑوں کی صورت میں رھتے ھیں-

افزائش نسل :-

یه تقریبأ 5 سال کی عمر میں جوان ھوتے ھیں,
انکا بریڈنگ سیزن فروری سے اپریل یا پھر ستمبر اکتوبر ھوتا ھے, انڈوں کی تعداد 2-3 اور انکوبیشن کا دورانیه 26 دن کا ھوتا ھے, بچے 12-14 ھفتوں کی عمر میں گھونسلے سے باھر آ جاتے ھیں لیکن ایک سال کی عمر تک والدین کے ساتھ ھی رھتے ھیں, ایک سال کی عمر تک بچوں کی آنکھوں کا رنگ بلیک ھوتا ھے,1-3 سال کی عمر تک کے بچوں کی آنکھوں کا رنگ براؤن ھوتا ھے,3-4 سال کی عمر میں آنکھوں کا رنگ سفید اور جوان ھونے پر آنکھوں کی رنگت ییلو ھو جاتی ھے-

پنجره :-

بریڈنگ کیلۓ رکھے گیۓ جوڑوں کیلۓ بڑے سائز کے پنجروں کی ضرورت ھوتی ھے, برڈ روم کی پیمائش 6×6 فٹ اور اونچائی 7-8 فٹ ھونی چاھیے, فلائنگ پن کی پیمائش 6×8 فٹ ھونی چاھیے,نھانے کے شوقین ھوتے ھیں, نھانے کی سھولت نه ھونے کی صورت میں انکے پر خشک ھو جانے کی وجه سے یه انھیں نوچنے کی عادت میں مبتلا ھو جاتے ھیں, پنجره میں کھلونوں کی موجودگی انھیں بوریت سے محفوظ رکھتی ھے,
نیسٹ باکس کی پیمائش 24 × 24 انچ اور اونچائی 40 انچ تک ھونی چاھیے-

بطور پالتو پرنده :-

یه بھت جلد مانوس ھو جانے والا پرنده ھے, بھت اچھا فیملی برڈ ھے, عمومأ ایک شخص اور عورتوں کے ساتھ زیاده مانوس ھوتا ھے, کبھی کاٹنے کی کوشش نھیں کرتا, مناسب توجه نه ملنے کی صورت میں ذھنی دباؤ کا شکار ھو کر اپنے پروں کو نوچنا شروع کر دیتا ھے, کیونکه انکی تعداد بھت کم ھے انھیں ھمیشه جوڑوں کی صورت میں رکھنا چاھیے تاکه افزائش نسل کے ذریعے اس خوبصورت نسل کی تعداس کو بڑھایا جا سکے-

خوراک :-

دوسرے مکاؤز کی طرح یه بھت زیاده بیج اور خشک میوه جات نھیں کھاتے, پھل زیاده شوق سے کھاتے ھیں, پروٹین اور انرجی کی ضروریات پوری کرنے کیلۓ انھیں ابلا ھوا چکن, انڈا اور سورج مکھی کے بیج زیاده مقدار میں دینے چاھیں, کجھور بھت شوق سے کھاتے ھیں

طبعی عمر :-

انکی اوسطأ طبعی عمر تقریبأ 50 سال ھوتی ھے-

No comments:

Post a Comment