Tuesday, August 8, 2017

Lion










                     شیر ( Lion )

شیر سائز کے لحاظ سے بڑی بلیوں میں ٹائیگر کے بعد دوسرے نمبر پر ھے, ساوتھ افریقه, یوگنڈا, سوڈان, ایتھوپیا, کینیا, زمبابوے اور انڈیا کے کم گھنے خشک جنگلاتی علاقوں میں انکی قدرتی پناه گاھیں پائی جاتیں ھیں, شیر کے جسم کی لمبائی 66-98 انچ, قد 48 انچ اور وزن 150-260 کلو گرام تک ھوتا ھے, شیرنی کے جسم کی لمبائی 63-74 انچ قد 42 انچ اور وزن 120-180 کلو گرام ھوتا ھے,
شیر کی گردن پر گھنے اور لمبے بالوں سے بنی جھالر اسے رعب دار بناتی ھے, جھالر کی رنگت براؤن, ڈارک براؤن اور بلیکش براؤن ھوتی ھے جسکا دارومدار شیر کی نسل اسکی جغرافیائی تقسیم اور عمر پر ھوتا ھے, باڈی کوٹ کا رنگ بھی لائٹ ییلو براؤن یا براؤن ھوتا ھے لیکن سینه اور پیٹ کا رنگ ھلکا براؤن ھوتا ھے,یه واحد بلی ھے جسکی دم کے آخری سرے پر سخت بالوں سے بنا ھوا گچھا ھوتا ھے,یه 18-20 گھنٹوں تک سوتے ھیں, رات کو زیاده چست ھوتے ھیں اور شکار بھی اکثر رات کو ھی کرتے ھیں, شیرنی شکار کرنے میں پیش پیش ھوتی ھے, یه 60 کلومیٹر فی گھنٹه کی رفتار سے بھاگ سکتے ھیں, اپنے قدرتی ماحول میں 5-6 شیرنیاں, اپنے بچوں اور 1-2 شیروں کا گروپ جسے پرائڈ کھتے ھیں بنا کر اپنے مخصوص علاقوں میں رھتے ھیں, شیر اپنے علاقے کی حفاظت کرتا ھے-

نسلیں :-

اپنی جغرافیائی تقسیم کی بنیاد پر شیر کی چند مشھور نسلیں درج ذیل ھیں,

1 :- انڈین/ پرشین لوئن
2 :- سینیگال لوئن
3 :- میسائی لوئن
4 :- ٹرانسوال لوئن
5 :- ایتھوپین لوئن
6 :- ساؤتھ ویسٹ افریقن لوئن

افزائش نسل :-

شیرنی تین سال کی عمر میں جبکه نر چار سال کی عمر میں جوان ھوتے ھیں, انکا کوئی مخصوص بریڈنگ سیزن نھیں ھوتا, شیرنی اوسطأ 55 دنوں کے بعد 5-7 یوم کیلۓ ھیٹ میں آتی ھے, دورانیه حمل 110 دنوں کا ھوتا ھے, شیرنی عمومأ 2-3 بچوں کو جنم دیتی ھے, بچے کا اوسطأ وزن 1.6 کلو گرام ھوتا ھے, شیرنی چھ ماه تک بچوں کو دودھ پلاتی ھے, بچے اٹھاره ماه کی عمر تک والدین کے ساتھ ھی رھتے ھیں-

پنجره :-

اپنے قدرتی ماحول میں شیر دن میں اوسطأ 10 کلو میٹر یا دو گھنٹے تک چلتے ھیں, انکے لیے بنایا جانے والے پنجرے کا سائز کم از کم اتنا ضرور ھونا چاھیے جس میں انکی صحت مند زندگی کیلۓ درکار ضروری ایکسرسائز کا موقع مل سکے, پنجرے کا کم از کم سائز 11 مربع فٹ فی کلو گرام جسمانی وزن کے حساب سے ھونا چاھیے-

خوراک :-

انکو دی جانے والی خوراک کی مقدار کا تعین موسم , نسل اور پنجرے کے سائز کے مطابق کیا جاتا ھے, عمومأ ایک جوان شیرنی کو 3-5 کلو گرام اور شیر کو 4-7 کلو گرام گوشت یومیه,ھفته میں چھ دن دیا جاتا ھے, ساتویں دن صرف ھڈیاں دی جاتی ھیں تاکه کیلشیم کی غذائی ضروریات پوری ھو سکیں-

بطور پالتو جانور :-

شیر کے بچے انسان سے مانوس ھو جاتے ھیں اور اسی بنیاد پر لوگ اسے بطور پالتو جانور رکھتے ھیں, لیکن یه ایک بھت توجه طلب کام ھے, شیر کو بطور پالتو جانور رکھنے والے کو اسکی فطرت, باڈی لینگوئج کے بارے میں اچھی طرح معلومات ھونی چاھیں, کسی قسم کی غذائی ضرویات کی کمی, بیماری کی موجودگی, موسمی شدت کے منفی اثرات یا کسی قسم کے ذھنی دباؤ کے زیر اثر ھونے کی وجه سے ان میں چڑچڑا پن پیدا ھو سکتا ھے, اس چڑچڑے پن کی وجه سے یه اپنے مالک یا دیکھ بھال کرنے والے شخص پر حمله آور ھو کر اسے نقصان پھنچا سکتا ھے-

طبعی عمر :-

انکی اوسطأ طبعی عمر 18-20 سال ھوتی ھے-

No comments:

Post a Comment