Sunday, May 14, 2017

  حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کاباغ بیرحاء
                                                     حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے باغ وقف کرنے پر حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ انصاری مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ باغوں والے تھے  ان کا ایک باغ بیرحاء تھا جو ان کو بہت زیادہ محبوب تھا یہ باغ مسجد نبوی کے قریب ہی تھا اس میں پانی بھی میٹھا تھا اور کثرت سے تھا  نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر اس باغ میں تشریف لے جاتے اور اس کا پانی نوش فرماتے جب قرآن کریم کی یہ آیت نازل ہوہی کہ: ترجمہ؛تم ہر گز نیکی کا اعلی درجہ حاصل نہیں کر سکتے جب تک اللہ کی راہ میں محبوب مال خرچ نہ کرو ۔ آل عمران:92 تو حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا مجھے اپنا باغ بیرحاء سب سے زیادہ پیارا ہے اور اللہ کا ارشاد ہے کہ اپنا محبوب ترین مال اللہ کی راہ میں خرچ کرو میں وہ باغ اللہ کی راہ میں دیتا ہوں  آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسے مناسب سمجھیں اسے مصرف میں لائیں یہ بہت عمدہ مال ہے مناسب یہ ہے کہ اسے اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کر دو اور حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ نے وہ باغ اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کر دیا ۔آمین ثمہ آمین  کوئی غلط لکھا گیا ہو معاف کر دینا دوستوں اور دعاوں میں ضرور یاد رکھنا

No comments:

Post a Comment