ہلدی کے ایسے فوائد جن کو آپ جان کر حیران رہ جائیں گے ہلدی کو عربی زبان میں عروق الصفر اور انگریزی میں ٹرمیرک کہتے ہیں یہ جنوب مغربی ہند کا مقامی پودا ہے اس کا رنگ زرد اور ذائقہ تلخ ہوتا ہے اس کا مزاج گرم اور خشک ہے یہ سدا بہار پودا ان علاقوں میں خوب پرورش پاتا ہے جہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں اور درجہ حرارت20تا 30ہو سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے سایہ دار زمینوں میں ہلدی کی کاشت سے شاندار پیداوار حاصل ہوتی ہے اس کی مقدار خوراک ایک ماشہ سے تین ماشہ تک ہے اس میں اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لئے مصدی امراض میں فائدہ مند ہے اور اسی وجہ سے چوٹ درد اور اندرونی سوزش انفیکشن میں ہلدی کا بیرونی اور اندرونی استمال صدیوں سے کیا جارہا ہے جلے ہوئے اور عام زخموں کے علاج کیلئے اسے تیل زیتون یا سرسوں یا السی یا ناریل میں ملا کر استمال کیا جاتا ہے اللہ کریم نے ہلدی میں بہت شفا رکھیں ہے کیسا بھی زخم ہو اس پیسٹ کو لگا نے سے ہفتہ دس دن میں خشک ہو کر بھر جاتا ہے یہ آشوب چشم میں بھی استمال ہوتی ہے یہ خون کو پتلا کرتی ہے خون کی روانی کو بہتر بناتی ہے ہلدی کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے تیزابیت کے ازالہ کی مخصوص دوا ہےاسلئے معدہ و امعاء کے زخموں السر گلے کی سوزش ،جوڑوں کی سوزش اور درد گھنٹیا کیلئے فائد ہ مند ہے۔۔۔
No comments:
Post a Comment